سی ٹی ڈی کی پنجاب بھر میں کارروائیاں، 15 دہشتگرد گرفتار
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 15 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ کارروائیاں لاہور، سیالکوٹ، گجرات، اٹک، بہاولپور، جھنگ، میانوالی اور چنیوٹ میں کی گئیں۔
ترجمان کے مطابق لاہور سے فتنہ الخوارج کا ایک خطرناک دہشتگرد گرفتار کیا گیا، جس کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ایک آئی ای ڈی بم، 18 فٹ حفاظتی فیوز تار اور شدت پسندانہ پمفلٹ برآمد کیے گئے ہیں۔
سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مارا گیا ایک اور دہشتگرد افغان شہری نکلا
بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر حملہ، تین افراد جاں بحق، متعدد حملہ آور زخمی
بنوں اور ہنگو میں پولیس چوکی پر حملہ، دو اہلکار شہید، ایک زخمی
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد کارروائی کر کے خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے، تاہم بروقت آپریشن کے ذریعے بڑے ممکنہ خطرے کو ناکام بنا دیا گیا۔
Comments are closed on this story.