بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر حملہ، تین افراد جاں بحق، متعدد حملہ آور زخمی
حملہ آوروں کے علاوہ نو افراد زخمی بھی ہوئے
بنوں کے تھانہ اتمانزئی کی حدود میں واقع علاقہ گربز میں امن کمیٹی کے دفتر پر نامعلوم شدت پسندوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ نو زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حملے کے دوران جوابی فائرنگ سے آٹھ حملہ آور بھی زخمی ہوئے۔ زخمی افراد کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
بنوں اور ہنگو میں پولیس چوکی پر حملہ، دو اہلکار شہید، ایک زخمی
پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
Bannu
Attack on Aman Committee
مقبول ترین
Comments are closed on this story.