حیدرآباد بائی پاس پرآج بھی وکلا کا دھرنا جاری
کالا کوٹ اور کالی وردی آمنے سامنے، حیدرآباد میں وکلا اور پولیس کے درمیان تنازع میں شدت کے باعث بائی پاس پر وکلا کا دھرنا جاری، شاہراہ پرپھنسی گاڑیوں میں سامان خراب ہونے لگا۔
حیدرآباد بائی پاس پررات گئے بھی وکلا کا دھرنا جاری ہے، خواتین کی بڑی تعداد بھی احتجاج میں شامل ہے۔
حیدرآباد میں وکلا اور پولیس کے درمیان جاری تنازع شدت اختیارکرگیا۔ حیدرآباد بائی پاس پر وکلا کا دھرنا جاری ہے۔ شاہراہ پر پھنسی گاڑیوں میں رکھا سامان خراب ہونے لگا۔ سندھ کے دیگرشہروں میں بھی وکلا سڑکوں پر نکل آئے۔
معاملہ وکیل کی گاڑی پر ہوٹراور فینسی نمبر پلیٹ لگانے پرشروع ہوا، بھٹائی نگرپولیس نے پرچہ کاٹا، جس پر وکیل بگڑگئے۔
![. ]9https://www.aaj.tv/news/30439646/)
وکلاء نے رات گزارنے کے لیے شامیانوں کا انتظام کرلیا، قومی شاہراہ پرمال بردارگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، ڈرائیورزنےسڑک کھولنے کامطالبہ کردیا۔
جامشورو اور سیہون میں بھی وکلا نے دھرنادیا، اوباڑو، گھوٹکی اور قمبرشہدادکوٹ میں وکلا سراپااحتجاج ہیں۔دادو، نوشہروفیروزاورسجاول میں بھی عدالتی کارروائی کابائیکاٹ کیاگیا۔ خیرپوراورٹھل میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔
Comments are closed on this story.