Aaj News

جمعہ, اپريل 18, 2025  
19 Shawwal 1446  

فیڈرل میڈیکل کالج 2 کمروں میں کیسے بنا؟ قائمہ کمیٹی صحت نے وضاحت طلب کرلی

کالج میں ہال ہے نہ ہی بنیادی سہولیات ہیں، ترجمان
شائع 07 فروری 2025 11:44pm

فیڈرل میڈیکل کالج 2 کمروں میں کیسے بنا؟ یہ ادارہ کیسے منظور ہوا پی ایم ڈی سی نے کیسے منظور کیا؟ قائمہ کمیٹی صحت نے پی ایم ڈی سی سے اگلے اجلاس میں وضاحت طلب کرلی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس مہیش کمار کی زیرصدارت ہوا، کمیٹی اراکین نے فیڈرل میڈیکل کالج کے حوالے سے سوال اٹھا دیئے۔

ترجمان فیڈرل میڈیکل کالج نے بتایا کہ میڈیکل کالج 2 کمروں میں ہے، کالج میں ہال ہے نہ ہی بنیادی سہولیات ہیں، میڈیکل کالج پہلے یہ ڈریپ کی بلڈنگ میں تھا، اب چھوٹی عمارت میں ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس 10 فروری کو طلب کرلیا گیا

کمیٹی اراکین نے کہا کہ یہ ادارہ کیسے منظور ہوا؟ پی ایم ڈی سی نے کیسے منظور کیا؟ چیئرمین مہیش کمار نے پی ایم ڈی سی سے اگلے اجلاس میں وضاحت طلب کر لی ہے۔

دوسری جانب این آئی ایچ ترجمان نے این آئی ایچ کا مجوزہ توسیح منصوبے پر بریفنگ دی۔ ترجمان نے کہا کہ این آئی ایچ میں کیبل چوری ہوئی، سکیورٹی کمیٹی سے بحال کروائی گئی۔

ترجمان این آئی ایچ کے مطابق جناح میڈیکل کمپلیکساینڈ ریسرچ سنٹر بنایا جائے گا، ڈیڑھ ارب روپے کے لگ بھگ کا توسیحی منصوبہ ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا شدید احتجاج، ایوان نعروں سے گونجتا رہا

اس موقع پر کمیٹی اجلاس میں میری ٹائم کمیٹی کے رکن کو آن آن لائن لیا گیا، چئیرمین نے استفسار کیا کہ کمیٹی میں نیا رکن شامل ہوا ہے؟

راجہ خرم نواز نے کہا کہ کیا ہمارے یہاں کوئی آئی ٹی ایکسپرٹ بھی ہے؟ جس پر سیکرٹری ہیلتھ نے کہا کہ اب تو گلہ نہ کریں پرائیویٹ ڈیپارٹمنٹ سے آئی ٹی ایکسپرٹ لائے ہیں۔

ترجمان پمز نے پمز میں برن سینٹر کی اپ گریڈیشن کے مجوزہ منصوبہ کی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ برن سنٹرمیں بیڈز کم ہیں جن کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ برن سینٹرمیں ایسی سہولیات فراہم کی جائیں کہ مریض پرائیویٹ اسپتالوں میں نہ جائیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پمز میں سرجیکل کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، لوگ کاسمیٹکس کے لئے نجی اسپتالوں میں جاتے ہیں۔

پاکستان

federal government

National Assembly

federal medical college