Aaj News

منگل, اپريل 01, 2025  
02 Shawwal 1446  

ڈمپر سے بڑھتے حادثات پر گورنر سندھ کا چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط

عوام ڈمپرز کیخلاف کارروائی کیلئے عدالت کی طرف دیکھ رہے ہیں، مجھے یقین ہے کہ معزز ہائی کورٹ اس اہم مسئلے کا فوری نوٹس لے گی، کامران ٹیسوری
شائع 07 فروری 2025 03:59pm

کراچی میں ڈمپر اور ٹینکر کے حادثات میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے گورنر سندھ نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور آئی جی سندھ کو اپنے خط میں کہا کہ عوام ڈمپر، ٹینکرز کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کے لیے عدالت کی طرف دیکھ رہے ہیں، مجھے یقین ہے کہ معزز ہائی کورٹ اس اہم مسئلے کا فوری نوٹس لے گی۔

گورنر سندھ کا خط میں کہنا ہے کہ ڈرائیور حادثات کے بعد موقع سے فرار ہو جاتے ہیں جو قانون کے نفاذ اور احتساب پر سنگین سوالات اٹھاتے ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ سندھ ہائی کورٹ نے حال ہی میں شہر میں بھاری ٹریفک کے داخلے پر پابندی سے متعلق ایک درخواست پر سماعت کی اور حکم دیا کہ ایسی گاڑیوں کو صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک محدود رکھا جائے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو گاڑی ضبط کرنے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کراچی میں تیز رفتار ڈمپرز موت بانٹنے لگے، چند گھنٹوں میں 6 افراد جاں بحق

انہوں نے کہا کہ رپورٹس بتاتی ہیں کہ نفاذ بدستور متضاد ہے، آئے روز ڈمپر حادثات سے عوامی تحفظ کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خط میں کہا کہ سندھ ہائی کورٹ اپنی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائے اور حادثات میں اہم کردار ادا کرنے والی انتظامی کوتاہیوں کا نوٹس لے۔

کراچی میں دندناتے ڈمپرزنے 24 گھنٹوں میں مزید 8 زندگیاں روند دیں، گورنر وصوبائی وزیرکی سخت ہدایات

ان کا خط میں مزید کہنا تھا کہ معصوم جانوں کا ضیاع ناقابل قبول ہے، عوام ڈمپر،ٹینکرز کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کے لیے عدالت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ معزز ہائی کورٹ اس اہم مسئلے کا فوری نوٹس لے گی اور اس بحران سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے ضروری ہدایات فراہم کرے گی۔

kamran tessori

Governer Sindh

tanker and dumper

letter to singh high court