Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
23 Shawwal 1446  

حکومت نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی

کہ ہم نے کبھی بھی مذاکرات کے لیے دروازے بند نہیں کیے، ایاز صادق کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو
شائع 07 فروری 2025 02:53pm

حکومت نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی دعوت دے دی جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دوٹوک الفاظ میں پی ٹی آئی سے مذاکرات سے متعلق واضح کردیا۔

پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی مذاکرات کے لیے دروازے بند نہیں کیے، پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی۔

اسپیکرقومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی پہلے اندر سے منظوری آجائے تو پھر ہمارے پاس بھی آجائیں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک سخت آدمی ہیں، تحریک انصاف سے رابطہ منقطع نہیں ہوا، وہ آج بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان 28 جنوری کو مذاکرات کے لیے چوتھی میٹنگ طے تھی تاہم بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا، جس کے باعث مذاکرات نہیں ہوسکے تھے۔

اس سے قبل حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان اس سے قبل مذاکرات کے 3 دور ہوچکے ہیں، تحریک انصاف نے تیسرے اجلاس میں اپنے مطالبات تحریری طور پر پیش کیے تھے۔

حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے مطالبات کا جواب دینے کے لیے ایک ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دی تھی۔

speaker national assembly

ayaz sadiq

sardar ayaz sadiq

PTI Government Talks

pti talks