Aaj News

اتوار, مئ 04, 2025  
06 Dhul-Qadah 1446  

کاجل آنکھوں میں نہیں پھیلے گا اگر ان آسان ٹپس پرعمل کیا جائے

آج کل لڑکیوں میں کاجل کے استعمال کا رواج بڑھتا جارہا ہے
شائع 07 فروری 2025 02:39pm

آج کل لڑکیاں اپنی آنکھوں اور میک اپ کو مزید دلکش بنانے کے لیے کاجل کا استعمال بہت پسند کرتی ہیں، لیکن اکثر ان کو یہ شکایت ہوتی ہے کہ کاجل جلدی پھیل جاتا ہے اور آنکھوں کے نیچے سیاہی پھیل جاتی ہے۔

اگر آپ بھی ایسی پریشانی کا سامنا کر رہی ہیں اور چاہتی ہیں کہ کاجل زیادہ دیر تک برقرار رہے، تو ہم آپ کو کچھ آسان اور مؤثر ٹوٹکے بتائیں گے جن سے آپ کاجل کو بغیر پھیلائے اور زیادہ دیر تک لگا سکتی ہیں۔ یہ ٹپس آپ کی آنکھوں کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے مددگار ثابت ہوں گی۔

موچ کے درد کا آیورویدک پیسٹ سے علاج

کاجل کو بہتر بنانے کے لیے ان چند سادہ طریقوں کو آزما کر آپ اپنی آنکھوں کو دن بھر خوبصورت اور چمکدار رکھ سکتی ہیں۔ دراصل کاجل نہیں بلکہ کاجل میں استعمال ہونے والے اجزا پھیل جاتے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کاجل انکھوں میں لگانے کے بعد پھیل نہ جائے ہمیشہ اچھی کوالٹی کا کاجل خریدیں۔ کیونکہ اچھی کوالٹی کا کاجل زیاد نہیں پھیلتا ہے۔

ایک اور بات جو یاد رکھنی چاہیے وہ یہ ہے کہ ہر کاجل کا فارمولا مختلف ہوتا ہے، اور بعض اوقات آپ کو اپنے لیے بہترین کاجل تلاش کرنے میں تھوڑی محنت کرنا پڑے گی۔ اگر آپ کو کاجل لگانے کے بعد پھیلنے کی شکایت ہوتی ہے تو آپ مارکیٹ میں موجود مختلف فارمولوں کو آزما کر بہترین کاجل منتخب کرسکتی ہیں۔

اس کے علاوہ، جب بھی آپ کاجل لگائیں تو اسے ہلکے ہاتھ سے لگائیں اور زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے گریز کریں، کیونکہ زیادہ کاجل بھی پھیلنے کا سبب بن سکتا ہے۔ آپ کاجل کے ساتھ ساتھ اپنی آنکھوں کے نیچے ہلکا سا کنسیلر بھی لگا سکتی ہیں تاکہ ایک صاف اور جاذب نظر آئے۔

اس کے ساتھ ساتھ آپ کو چاہیے کہ کاجل لگانے کے بعد برش پر تھوڑا سا کالا آئی شیڈو لیں اور اسے کاجل پر لگائیں۔ ایسا کرنے سے کاجل نہیں پھیلے گا۔

چہرے پر کریم لگانے کے فورا بعد کاجل نہ لگایا جائے کیونکہ کریم کی چپچپاہٹ کاجل کو فورا پھیلا دیتی ہے۔ ۔ لیکن اگر آپ اس کا مستقل حل چاہتی ہیں تو مارکیٹ میں واٹر پروف کاجل بھی دستیاب ہیں جسے آزمایا جاسکتا ہے۔

ایسی کاجل دس سال تک قابل استعمال رہتی ہے۔ اس لیے آپ بار بار کاجل خریدنے اوراسے لگانے کی زحمت سے بھی بچ جائیں گے۔

اگر آپ کو مسلسل کاجل کا استعمال پسند نہیں ہے تو آپ کی آنکھوں کو قدرتی طور پر خوبصورت بنانے کے لیے جلدی خشک ہونے والے آئی لائنرز اور واٹر پروف کاجل کا انتخاب بھی ایک اچھا آپشن ہو سکتا ہے، جو طویل عرصے تک چمک فراہم کرتا ہے۔

Women

lifestyle

beauty

eye care