آج نیوز کی رپورٹ کو آن لائن ٹیکسی سروس نے اپنی تشہیر کیلئے استعمال کر لیا
کریم پاکستان نے آج نیوز کی رپورٹ کو اشتہار کے طور پر استعمال کیا۔ رائیڈ ہیلنگ سروس کریم پاکستان نے کراچی میں پیش آنے والے ایک منفرد واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے آج نیوز کی رپورٹ کو اپنے سوشل میڈیا اشتہار کے طور پرہی استعمال کرلیا ۔
کراچی میں ایک امریکی خاتون کی کہانی پر تبصرہ کرتے ہوئے، کریم کے X (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ، ’احمد اپنا وعدہ پورا کرے نہ کرے، کریم ضرور کرے گا۔ محفوظ اور قابلِ اعتماد سفری سہولت‘

تفصیلات یہ ہیں جناب کہ 33 سالہ امریکی شہری اونیاہ رابنسن نے اکتوبر میں اپنے ’آن لائن دوست‘ سے ملنے کراچی کا سفر کیا۔ تاہم، رپورٹس کے مطابق 19 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر اپنے خاندان کی ناپسندیدگی کا جواز پیش کرتے ہوئے اسے تنہا چھوڑ دیا اور خود غائب ہوگیا۔
یہ کوئی عام ٹیکسی نہیں، بلکہ لگژری سفر ہے
رابنسن مبینہ طور پر اپنے امریکی خاندان کو چھوڑ کر پاکستان آئی تھیں تاکہ احمد سے شادی کرکے ساتھ زندگی گزار سکیں۔ تاہم، جب یہ خبر سامنے آئی تو جعفریہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے بانی ظفرعباس نے سوشل میڈیا پر اس کی مدد کی اپیل کی۔ اس پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے فوری مداخلت کرتے ہوئے خاتون کے ویزا میں توسیع اور امریکہ واپسی کی سہولت فراہم کرنے کا انتظام کیا۔
رپورٹس کے مطابق، امریکی خاتون نے امریکہ واپس جانے سے انکار کر دیا۔ اس کے بجائے، وہ ٹیکسی کے ذریعے احمد کے رہائشی اپارٹمنٹ کمپلیکس پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے چھیپا فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کردہ پناہ گاہ میں منتقل ہونے سے پہلے تقریباً 30 گھنٹے پارکنگ میں گزارے۔ اب توقع ہے کہ وہ اپنی امریکہ واپسی تک چھیپا فاؤنڈیشن میں قیام کریں گی۔
سفر کے دوران زیادہ سے زیادہ پیسہ کیسے بچائیں، جانئے 7 آسان طریقے
گزشتہ ہفتے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ امریکی خاتون کا مذاق نہ بنائیں اور ان کے معاملے کو ہمدردی کے ساتھ دیکھیں۔
یہ واقعہ پاکستانی سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنا ہوا ہے، اور اب کریم (Careem) پاکستان نے اسے اپنی مارکیٹنگ حکمتِ عملی کا حصہ بنا کر مزید توجہ حاصل کرلی ہے۔
Comments are closed on this story.