مصروف یا خود مختار رہتے ہوئے اپنے کھانوں کو غذائیت سے بھرپور اور مزیدار رکھیں
اگر آپ اکیلے رہتے ہیں، تو آپ کے پاس کھانے کا انتخاب کرنے کی آزادی ہوتی ہے، آپ جو چاہیں اور جب چاہیں کھا سکتے ہیں۔ لیکن اکیلے زندگی گزارنا بعض اوقات چیلنجنگ ہو سکتا ہے، خاص طور پر جب بات صحت مند کھانے کی ہو۔
چونکہ آپ کے ساتھ کوئی نہیں ہوتا، آپ آسانی سے غیر صحت بخش کھانے یا کھانا چھوڑنے کی طرف مائل ہو سکتے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ آپ تھوڑی سی منصوبہ بندی اور تخلیقی صلاحیتوں سے اپنے کھانے کو صحت مند اور مزیدار بنا سکتے ہیں۔
اس گائیڈ لائن میں ہم آپ کو کچھ آسان اور مؤثر تجاویز دیں گے جن سے آپ اکیلے رہتے ہوئے بھی غذائیت سے بھرپور کھانے کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ چاہے آپ کام کرنے والے ہوں یا طالب علم، یہ طریقے آپ کو تندرست اور خوش رکھنے میں مدد کریں گے۔
خوبصورت اور شاداب جلد کے لیے گھر پر کیمیکل سے پاک کوکونٹ ملک صابن بنائیں
گر آپ اکیلے رہتے ہیں اور صحت مند کھانے کی کوشش کر رہے ہیں تو یہاں کچھ سادہ اور مؤثر تجاویز ہیں جو آپ کی زندگی کو آسان بنا سکتی ہیں۔
کھانے کی منصوبہ بندی کریں
ہر ہفتے کھانے کی منصوبہ بندی کرنے کے لیے چند منٹ نکالیں تاکہ آپ غیر صحت بخش اسنیکس سے بچ سکیں۔ خریداری کے دوران گروسری کی فہرست بنائیں اور ایک وقت میں زیادہ پکائیں جنہیں آپ بعد میں منجمد یا اسٹور کرسکیں۔
اسمارٹ خریداری کریں
خراب نہ ہونے والی اشیاء جیسے اناج، پھلیاں اور گری دار میوے بڑی مقدار میں خریدیں۔ منجمد سبزیاں اور پھل بھی تازہ پھلوں کی طرح غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اور دیر تک چلتے ہیں۔
صحت مند کھائیں
ہر کھانے میں پروٹین، صحت مند چکنائی اور کاربوہائیڈریٹ کا توازن رکھیں۔ پلیٹ کو پھلوں، سبزیوں، اناج اور پروٹین سے بھر دیں۔ کھانے کے دوران فون یا ٹی وی سے اجتناب کریں تاکہ آپ زیادہ کھانے سے بچ سکیں۔
آسان کھانے پکائیں
سٹر فرائز، سلاد اور ایک برتن کے کھانے بہترین ہیں۔ بچا ہوا کھانا بھی استعمال کریں، جیسے بھنی ہوئی سبزیاں جسے آپ سلاد میں تبدیل کرسکتے ہیں۔
صحت مند اسنیکنگ
اسنیکس کے لیے پھل، گری دار میوے، دہی اور سبزیاں رکھیں تاکہ آپ جنک فوڈ سے بچ سکیں۔ اسنیکس کو چھوٹے کنٹینرز میں تقسیم کریں تاکہ آپ ضرورت سے زیادہ نہ کھائیں۔
زندگی کو آسان بنائیں
دوستوں کے ساتھ پٹ لک یعنی کھانا شیئر کرنے کی تقریب رکھیں تاکہ آپ کے کھانے کی تنوع بڑھے۔ مائیکروویو کھانے سے بچیں اور تھوڑا وقت اپنے کچن میں گزار کر بہتر صحت حاصل کریں۔
یہ چند آسان طریقے ہیں جو آپ کو اکیلے رہتے ہوئے بھی صحت مند زندگی گزارنے میں مدد دے سکتے ہیں۔
Comments are closed on this story.