ماورا حسین اور امیر گیلانی کی پہلی ملاقات کہاں اور کیسے ہوئی؟
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین اور امیر گیلانی نے اپنے رومانوی رشتہ کو حقیقی زندگی میں تبدیل کر کے ایک نیا آغاز کیا ہے۔
دونوں نے حال ہی میں نکاح کے بندھن میں بندھ کر اپنی محبت کا جشن منایا اور یہ اعلان کیا کہ وہ اب اپنی زندگی کا یہ خصوصی سفر ایک دوسرے کے ساتھ شروع کریں گے۔
ماورا اور امیر کی دوستی ہمیشہ سے محبت کی شکل اختیار کرتی دکھائی دی، تاہم مداحوں کے درمیان یہ سوال اٹھتا رہا کہ دونوں کے درمیان صرف دوستی ہے یا کچھ اور؟ لیکن 5 فروری کو دونوں نے اپنے عزیز و اقارب کی موجودگی میں نکاح کر کے اپنی محبت کا باضابطہ اظہار کر دیا۔
ماورا حسین نے امیر گیلانی سے نکاح کی تصدیق کردی
سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک ویڈیو میں ماورا حسین اور امیر گیلانی نے اپنی پہلی ملاقات کا ذکر کیا ہے۔
ماورا اور امیر کی پہلی ملاقات ایک دلچسپ موڑ کے ساتھ ہوئی تھی جب دونوں یونیورسٹی میں ایک ساتھ پڑھائی کرتے تھے،دونوں نے ایک ساتھ ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی لیکن اس دوران کبھی آپس میں بات نہ ہوئی۔
امیر گیلانی نے اپنی پہلی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ’یونیورسٹی میں ہم دونوں کی آپس میں بات نہیں ہوئی کبھی کیونکہ ہمارے دوست الگ تھے‘ ، اس پر ماورا حسین نے کہا کہ ’میرے کوئی دوست نہیں تھے، میں بس آتی تھی پڑھتی تھی اور چلی جاتی تھی‘۔
وہ اپنی پہلی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے اکثر حیران ہوتے ہیں اور اسے ایک فلمی سین کے مانند تصور کرتے ہیں۔
ایک دلچسپ واقعہ میں ماورا نے بتایا کہ ہمارا پیپر تھا اور میں ایگزیم ہال کے باہر پانی خریدنے گئی تھی اور پانی لینے کے بعد مجھے یاد آیا کہ میرے پاس میرا والٹ نہیں ہے، میں اپنے ڈرائیور کو ڈھونڈ رہی تھی کہ کیا کروں تو امیر گیلانی نے انہیں پیسے دینے کی پیشکش کی، اور یہ ان کی پہلی ملاقات تھی۔
Comments are closed on this story.