غصے میں مبتلا بچے کو پرسکون کرنے کے یہ مؤثر طریقے اپنائیں
اگر آپ کا بچہ غصے میں ہے اور اس کے جذبات شدت اختیار کر رہے ہیں، تو یہ آپ کے لیے ایک مشکل اور دباؤ کا لمحہ ہو سکتا ہے۔
بچے کا غصہ ان کی جذباتی نشوونما کا حصہ ہوتا ہے، اور اسے صحیح طریقے سے سنبھالنا ضروری ہے تاکہ بچے کو جذباتی طور پر غصہ پر قابو پانا سیکھایا جا سکے۔
بچے کو غصے کی کیفیت سے نکال کر پرسکون کرنے کے لیے والدین کو صبر، سمجھداری، اور صحیح حکمت عملی کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہاں ہم کچھ موثر طریقے فراہم کر رہے ہیں جو آپ کے بچے کو غصے کے دوران پرسکون کرنے میں مدد دے سکتے ہیں، تاکہ وہ اپنے جذبات کو بہتر طریقے سے سمجھیں اور خود کو سنبھالیں۔
بچوں کی چائے یا کافی پینے کی صحیح عمر کیا ہے؟
اپنے آپ کو پرسکون رکھیں
جب بچہ غصے میں ہو، تو سب سے پہلے آپ کو اپنے جذبات پر قابو پانا ضروری ہے۔ اگر آپ خود بھی پریشان یا غصے میں ہوں گے تو اس کا اثر بچے پر پڑ سکتا ہے۔ اس لیے آرام اور پرسکون رہنے کی کوشش کریں۔
ان کے جذبات کو تسلیم کریں
بچے کے جذبات کو سمجھنا اور ان کی اہمیت کو تسلیم کرنا ضروری ہے۔ انہیں یہ بتائیں کہ آپ ان کے جذبات کو سمجھتے ہیں جیسے ”میں سمجھتی ہوں کہ آپ غصے میں ہیں، اور یہ بالکل نارمل اور ٹھیک ہے۔“
”میں“ کے جملوں کا استعمال کریں
اس طریقے سے بچے کو یہ سمجھانے میں مدد ملتی ہے کہ ان کا برتاؤ آپ پر کس طرح اثر انداز ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، آپ کہہ سکتے ہیں، ”جب تم اس طرح چلّا کر بات کرتے ہو، تو مجھے دکھ ہوتا ہے اور میں پریشان ہوجاتی ہوں۔“
گہری سانس لینے کی مشقوں کی حوصلہ افزائی کریں
جب بچہ غصے میں ہو، تو گہری سانسیں لینا ان کے دماغ کو پرسکون کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ آپ انہیں سکھا سکتے ہیں کہ گہری سانسیں لیں اور آرام کرنے اور پرسکون رہنے کی کوشش کریں۔
پرسکون ہونے کے لیے ماحول فراہم کریں
بعض اوقات بچے کو کچھ وقت کے لیے اکیلا چھوڑ دینا مفید ہو سکتا ہے تاکہ وہ اپنے جذبات پر قابو پا سکیں۔ ایک پرسکون کمرہ یا گوشہ جہاں وہ آرام سے بیٹھ سکیں، ان کی مدد کر سکتا ہے۔
ایک بار جب وہ پرسکون ہو جائیں تو صورتحال پر بات کریں
جب بچہ پرسکون ہو جائے، تو اس سے اس کے غصے کی اصل وجہ کے بارے میں بات کریں۔ اس بات پر توجہ مرکوز کریں کہ کس طرح وہ اپنے جذبات کو بہتر طریقے سے ظاہر کر سکتا ہے اور غصے کا بہتر طریقے سے مقابلہ کر سکتا ہے۔ اس کے ساتھ، ایک طریقہ کار تیار کریں تاکہ آئندہ وہ ان جذبات کو بہتر طریقے سے سنبھال سکے۔
Comments are closed on this story.