Aaj News

منگل, مئ 06, 2025  
09 Dhul-Qadah 1446  

بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی حامی اداکاروں کی گرفتاریاں شروع

سابق حکومت کے حامیوں کے خلاف کارروائیاں جاری
شائع 07 فروری 2025 10:39am

بنگلہ دیش میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے حامیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ان کی حامیوں میں بنگلادیش فلم انڈسٹری کی اداکارہ بھی شامل ہیں جنہیں پولیس حکام نے حراست میں لے لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں بنگلادیشی اداکارہ مہر افروز شان کو ڈھاکہ کے دھان منڈی علاقے میں ان کی رہائش گاہ سے ’ریاست کے خلاف سازش‘ کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس (ڈی ایم پی) کی خفیہ برانچ (ڈی بی) کے ایڈیشنل کمشنر ریجا الکریم ملک نے اس گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

اس سے قبل، اداکارہ سوہانہ صبا کو بھی ڈی بی نے پوچھ گچھ کے لیے اپنی تحویل میں لیا تھا۔

بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب کے گھر کو مظاہرین نے آگ لگا دی، بلڈوزر بھی چلا دیئے

ڈی ایم پی کے میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز ڈویژن کے ڈپٹی کمشنر محمد طالب الرحمان نے جمعرات کی صبح اس پیش رفت کی تصدیق کی۔

ان گرفتاریوں کے پس منظر میں، بنگلہ دیش میں اگست 2024 میں طلبہ کی احتجاجی تحریک کے بعد شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا خاتمہ ہوا تھا، اور وہ ملک چھوڑ کر بھارت چلی گئی تھیں۔ اس کے بعد سے ملک میں عبوری حکومت قائم ہے، اور سابق حکومت کے حامیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

بنگلہ دیش میں عوامی لیگ رہنماؤں کے گھروں پر حملوں کا سلسلہ پھیل گیا

ان اقدامات کے تحت، شیخ حسینہ واجد کے حامیوں اور ان سے منسلک شخصیات کے خلاف قانونی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، جن میں میڈیا پر پابندیاں اور گرفتاریوں کا سلسلہ شامل ہے۔

world

Women

Bangladesh

Arrested

model and actress