کراچی: اورنگی ٹاؤن مدینہ مسجد کے قریب گھر سے ایک خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد
کمبل میں لپٹی لاش کئی روز سے گھر میں موجود تھی، پولیس
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن مدینہ مسجد کے قریب گھر سے ایک خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق کمبل میں لپٹی لاش کئی روز سے گھر میں موجود تھی، تعفن پھیلنے پر علاقہ مکینوں نے اطلاع دی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے آلہ قتل بھی ملا ہے، مقتولہ کا شوہر گھر سے فرار ہے اور اس کا رابطہ نمبر بھی بند ہے۔
راولپنڈی: 20 سالہ لڑکی کو زہر دے کر قتل کرنے کا لرزہ خیز واقعہ، بہنوئی سمیت 5 ملزمان گرفتار
دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں پانی پر جھگڑے میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔
karachi
Orangi Town
woman dead body found
madina masjid
مقبول ترین
Comments are closed on this story.