پاکستان کرکٹ ٹیم کو صائم ایوب کی کمی محسوس ہونے لگی
قومی ٹیم کے نائب کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ صائم ایوب کی کمی کو محسوس کریں گے مگر امید ہے کہ خوش دل شاہ اُن کی کمی کو پورا کردیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب کپتان سلمان علی آغا نے سہہ ملکی کرکٹ سیریز اور چیمپئنز ٹرافی جیتنے کو ہدف قرار دے دیا۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ سب کھلاڑی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی اور تین ملکی سیریز کا ایونٹ کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں، صائم ایوب کی کمی محسوس کریں گے، امید ہے خوشدل شاہ ان کی کمی کو پورا کریں گے۔
نائب کپتان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک کنڈیشنز میں ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے، پاکستان کی کنڈیشنز کے عادی ہیں، مزید اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔
سلمان علی آغا بولے، ’آئی سی سی ایونٹ پاکستان میں ہو رہا ہے بہت پُرجوش ہیں، 1996 میں تو میں بہت چھوٹا تھا، تب کا تو مجھے یاد نہیں۔ اب آئی سی سی ایونٹ سے سب خوش ہیں، میں نے ہر سطح پر ڈبل رول کیا ہے، اس کیلئے پُرجوش ہوں، کوئی دباؤ نہیں ہے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کے بولنگ کوچ جیکب اورم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لمبار سفر کر کے پاکستان پہنچے، ایک دن آرام کے بعد تمام کھلاڑی آج سے ٹریننگ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی سے قبل ٹرائی نیشن سیریز کھیلنا بہت مفید ہو گا، پاکستان آ کر خوش ہیں ہماری ٹیم کے کھلاڑی پہلے بھی یہاں آ کر کھیل چکے ہیں۔
Comments are closed on this story.