Aaj News

اتوار, مارچ 30, 2025  
29 Ramadan 1446  

بابراعظم بڑی مشکل میں پھنس گئے، اپنی سب سے اہم چیز سے محروم

بابر اعظم نے پریشان ہوکر سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا
شائع 06 فروری 2025 06:11pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ون ڈے کے سرفہرست بلے باز بابر اعظم کا موبائل فون گم ہوگیا۔

پاکستان کے اسٹار بلے باز بابراعظم نے اپنے فالوورز کو بُری خبر سنادی کہ ان کا موبائل فون گم ہوگیا ہے۔

بابر اعظم نے اپنا موبائل گم ہوجانے کی اطلاع سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری کی صورت میں شیئر کی، انہوں نے مداحوں کو اپنے ساتھ پیش آئی پریشانی کے حوالے سے بتایا کہ میرا موبائل فون کھو گیا جس کے بعد سارے رابطے کے نمبر بھی چلے گئے ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ جیسے ہی تمام نمبرز اور فون مل جائے گا تو میں سب سے دوبارہ رابطہ کروں گا۔

اسٹار بلے باز کے مداحوں نے موبائل فون کھو جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جلد موبائل مل جانے کی دعا کی اور بلے باز کے ساتھ ہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ بابر اعظم کا موبائل فون کہاں سے کھویا ہے کیونکہ انہوں نے کسی بھی مقام کا تذکرہ نہیں کیا۔

babar azam

Pakistan Cricket Team

Baber Azam

mobile phone