Aaj News

بدھ, اپريل 09, 2025  
10 Shawwal 1446  

بانی پی ٹی آئی پرمقدمات میں الیکشن کمیشن نے حکومت کو سہولت فراہم کی، شیخ وقاص

نئے چیف الیکشن کمیشن کے لیے خطوط لکھیں ہیں
شائع 06 فروری 2025 05:45pm
شیخ وقاص(فائل فوٹو)
شیخ وقاص(فائل فوٹو)

پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے الزام عائد کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پرمقدمات میں الیکشن کمیشن نے حکومت کو سہولت فراہم کی، پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف شکایت جمع کرائی ہے۔

پشاورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہوچکی ہے، اپوزیشن لیڈرعمر ایوب اور شبلی فراز نے حکومت کو نئے چیف الیکشن کمیشن کے لیے خطوط لکھیں ہیں۔

پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارے ساتھ ذیادتی کی ہے، الیکشن کمیشن نے عوام کی مینڈیٹ پرڈاکہ ڈالا۔

شیخ وقاص نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ انتقامی کارروائیاں ابھی تک جاری ہے، بانی پی ٹی آئی پر مقدمات میں الیکشن کمیشن نے حکومت کو سہولت فراہم کی۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں سے پی ٹی آئی کو محروم رکھا گیا، پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف درج شکایت جمع کی ہے، شکایت عمرایوب خان نے سپریم جوڈیشل کونسل میں کی ہے۔

شیخ وقاص کا مزید کہنا تھا کہ ان مجرمانہ اقدامات کا جواب دینا ہوگا، ہم نے بار بار لکھا کہ ہمارا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، پھر بھی ہمیں آزاد اراکین می شامل کیا گیا ہے۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

shaikh waqas akram