اچھے اسکرپٹ ہیں مگر کام نہیں ہورہا ، حبابخاری کا شکوہ
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے اچھے اسکرپٹ پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
آج نیوز کے نمائندے سے خصوصی گفتگو میں حبا بخاری نے امید ظاہر کی کہ ہماری انڈسٹری میں گذشتہ بیس سالوں میں بہتری آئی ہے اور اس میں مزید بہتری آنی چاہیے ۔
یاسرہ رضوی شوبز چھوڑنے پر مجبور کیوں ہوئیں؟
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے حبا بخاری نے کیا کہ ان کے خیال میں اچھے اسکرپٹ پر کام ہونا چاہیے کیونکہ لوگوں کے پاس اچھے اسکرپٹ ہے لیکن ان پر کام نہیں ہورہا ۔ ساتھ ہی ہماری آڈیونزاور پروڈکشن ہاوس کوبھی اتنا باہمت ہونا چاہیےکہ وہ اسے قبول کر سکیں۔
اپنے کرنٹ پروجیکٹس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی فی الحال کسی پروجیکٹ میں نہیں آرہی ہیں لیکن بہت جلد کسی نئے پروجیکٹس میں آنے کا ارادہ ہے اور وہ اس کے لیے بہت پرجوش ہیں۔
اس موقع پر ان کے شوہر اور اداکار اریز احمد نے بتایا کہ وہ اس مرتبہ رمضان سے پہلے ایک پلے میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں گے ۔۔
دونوں اداکاروں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ایک ساتھ کسی پلے میں کام کرنا چاہتے ہیں ۔
اس کے بارے میں حبا بخاری کا کہنا تھا کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ جب ساتھ آئیں تو کوئی بہت ہی اچھا پروجیکٹ ہو اور جیسے ہی ایسا کوئی پروجیکٹ ملے گا ہم ضرور ایک ساتھ کام کریں گے۔
Comments are closed on this story.