بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ دوران پرواز گرکر تباہ
لڑاکا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا، دونوں پائلٹ حادثے میں محفوظ رہے
بھارتی ایئرفورس کا لڑاکا میراج 2000 طیارہ معمولی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئرفورس کا لڑاکا میراج 2000 جنگی طیارہ مدھیہ پردیش میں گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2 نشستوں والا یہ طیارہ ریاست مدھیہ پردیش کے شہر شیوپوری کے قریب گر کر تباہ ہوا ہے۔
میڈیا کے مطابق یہ لڑاکا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔
بھارتی حکام کے مطابق ایئر فورس کے دونوں پائلٹ حادثے میں محفوظ رہے۔
ملٹی رول فائٹر جیٹ مرج 2000 طیارہ فرانس کی داسو ایوی ایشن نے پہلی بار 1978 میں پرواز کی تھی۔
Indian Air Force
Crashed
Fighter Plane
مقبول ترین
Comments are closed on this story.