Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
04 Dhul-Qadah 1446  

ٹک ٹاک نے کری ایٹرز ایوارڈز 2024 کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا

ٹک ٹاک ایوارڈز 2024ء میں مختلف کیٹگریز میں غیر معمولی کانٹنٹ تخلیق کرنے والوں کو اعزازات سے نوازا جائے گا
شائع 06 فروری 2025 03:12pm

ٹک ٹاک نے پاکستان میں کری ایٹرز ایوارڈز 2024 کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ایونٹ جس کا شدت سے انتظار کیا جاتا ہے، ٹک ٹاک کمیونٹی کی تخلیقی صلاحیتوں، ٹیلنٹ اور جذبے کا جشن مناتا ہے، یہ ایونٹ کے بہترین کری ایکٹرز کو سامنے لاتا ہے جو پلیٹ فارم پر ناظرین کو متاثر اور مشغول رکھتے ہیں۔

پاکستانی صارفین ٹک ٹاک پر اپنے پسندیدہ نامزد کری ایٹرز کو ووٹ دے سکتے ہیں۔ اس میں حصہ لینے کے لیے صارفین ٹک ٹاک پر مخصوص ووٹنگ ہب تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں جہاں وہ ہر کیٹگری میں اپنے پسندیدہ نامزد کری ایٹر کا انتخاب کرسکتے ہیں اور اس کے حق میں اپنا ووٹ رجسٹر کروا سکتے ہیں۔

شرکت کرنے والے صارفین کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ ووٹنگ کے بعد وہ اپنے پسندیدہ کری ایٹر کے لیے زیادہ سے زیادہ حمایت حاصل کرنے کی غرض سے دوستوں کے ساتھ اپنے انتخاب کا اشتراک کریں۔ ووٹنگ کی مدت 10 فروری 2025 کو رات 11 بجکر 59 منٹ پر ختم ہوگی۔

ٹک ٹاک ایوارڈز 2024ء میں مختلف کیٹگریز میں غیر معمولی کانٹنٹ تخلیق کرنے والوں کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔ اس سال کے نامزد افراد کا انتخاب اُن کی تخلیقی صلاحیتوں، کانٹنٹ کے اصل ہونے اور ٹک ٹاک کمیونٹی پر اس کے اثرات کی بنیاد پر کیا گیا ہے، کیٹگریز اور نامزد افراد درج ذیل ہیں۔

کری ایٹر آف دی ایئر: دانیال کنول (@daniyakanwal)، عدیل چودھری (@adeelchaudry1)، مسٹر بیٹری (@mr_battery)، کین ڈول (@ken_doll_dubai)، اور آرزو فاطمہ (@arzufatima1

ایمرجنگ کری ایٹر آف دی ایئر: عباس بخاری (@abbasbukhari)، میران علی خان (@meeranalikhan)، محمد دانیال (@m1danial)، مینی ٹیک (@meenitech)، اور نور (@noor

لانگ فارم/1ایم ایم+ کنٹنٹ کری ایٹر آف دی ایئر: اسامہ خان(@techusama)، بلال منیر(@bilalmunir1995)، دانیال شیخ (@daniyal.sheikh1)، چودھری ولید رؤف(@chwaleedrauf)، اور حافظ احمد(@hafizahmedpk) ۔

فوڈ کری ایٹر آف دی ایئر: سمیع ایکس اسٹریٹ(@samixstreets)، خدیجہ ملک(@khadjia_malik)، آمنہ اشرف(@amnaashrafff)، چودھری دانش(@chdanishofficial)، اور قاسم خان(@i_am_qasim_khan

انٹرٹینمنٹ کری ایٹر آف دی ایئر: عبید(@ubed_sk007)، ردا نقاش(@ridakaghar)، تمکنت منصور(@tamkenatm)، سلمان نعمان(@salmannomanofficial)، اور اٹز برادرز وی لاگ’(@itsbrothersvlog

بیوٹی اینڈ فیشن کری ایٹر آف دی ایئر: چودھری عبدالرحمن(@chaudhry_abdulrehman)، اعزاز حشتگمی /ہیش ٹیگ می (@aizazhashtagmi)، ذکیہ نور(@doctor_zakk)، ہمنہ زاہد(@samosiiii)، اور کائنات فیصل (@kainat_faisal

ٹریول کری ایٹر آف دی ایئر: آصف عاشور(@asif_ashoor)، ابرار حسن(@wildlensbyabrar)، زُنیر کمبوہ(@zunairkamboh)، زینتھ عرفان(@zenith.irfan)، لیئق عباس(@withlaeeq

سوشل امپیکٹ کری ایٹر آف دی ایئر: قاضی اکبر(@kaziakber)، بلال حسن، آزاد چائے والا(@azadchaiwalaofficial)، حشام سرور(@hishamsarwar172) اور حذیفہ علی(@hozyali

او جی کری ایٹر آف دی ایئر: ذوالقرنین سکندر(@ch.Zulqarnain)، جنت مرزا(@jannamirza)، اریکا حق(@areeka__haq)، سڈ ریپر(@sidmr.rapper4)، حارث علی(@harrisali_01

اس سال کے ایوارڈز میں پاکستان سے تعلق رکھنےوالے ٹک ٹاک کری ایٹرزکے متنوع اور متحرک ٹیلنٹ کا جشن منایا جائے گا، جو لاکھوں افراد کے لیے متاثر کن کانٹنٹ تیار کرنے کی غرض سے اُن کی وابستگی کا اعتراف کرے گا۔ ٹک ٹاک ایوارڈز صرف تخلیقی صلاحیتوں کا احترام کرنے کے بارے میں نہیں ہے بلکہ پلیٹ فارم پر کمیونٹی کےمضبوط ربط کو ظاہر کرنے کے بارے میں بھی ہے۔

مداحوں کو اپنے پسندیدہ کری ایٹرز کی حمایت کرنے کے لیے ووٹنگ کے عمل میں فعال طور پر حصہ لینے کی ترغیب بھی دی جاتی ہے۔ اپ ڈیٹس اور اعلانات کے لیے ، ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر @PKTikTokOfficial اکاؤنٹ کو فالو کریں۔

TikTok

creators award 2024