Aaj News

جمعہ, اپريل 04, 2025  
05 Shawwal 1446  

نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی سے ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ میں توسیع کا حتمی فیصلہ کر لیا
شائع 06 فروری 2025 03:02pm

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی سے گزشتہ روز ہوئی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ میں توسیع کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت آئندہ دو ماہ میں دس نئے وزراء کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ میں شامل کیے جانے والے نئے وزراء میں اکثریت کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہوگا، تاکہ اس خطے کو زیادہ نمائندگی دی جا سکے۔ نواز شریف اور مریم نواز ڈویژنل سطح پر اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، جن میں ممکنہ وزراء کے نام شارٹ لسٹ کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان کو پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا، اب ٹھہراﺅ خوش آئند ہے، نواز شریف

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ملاقاتوں میں پارٹی قیادت کو پنجاب کابینہ کی توسیع کا گرین سگنل دے دیا ہے، اور حتمی منظوری کے بعد نئے وزراء کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اس توسیع کا مقصد حکومتی امور کو مزید مؤثر بنانا اور صوبے کے مختلف علاقوں، خاص طور پر جنوبی پنجاب کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)