Aaj News

اتوار, اپريل 06, 2025  
08 Shawwal 1446  

غزہ پر قبضہ، اسرائیلی وزیر دفاع نے فوج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا

غزہ کے باشندوں کو آزادانہ طور پر نکلنے اور ہجرت کرنے کی اجازت دینے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتا ہوں، اسرائیلی وزیر دفاع
شائع 06 فروری 2025 01:59pm

امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے اعلان کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کیٹز نے آج بروز جمعرات اپنی افواج فوج کو تیار رہنے کے احکامات جاری کیے جس کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ کے رہائشیوں کو رضا کارانہ طور پر علاقہ چھوڑنے کی منصوبہ بندی کے لیے تیار رہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے غزہ کے باشندوں کو آزادانہ طور پر نکلنے اور ہجرت کرنے کی اجازت دینے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتا ہوں کیونکہ یہ دنیا بھر میں ایک عام عمل ہے۔

جب اسرائیلی وزیر دفاع سے پوچھا گیا کہ فلسطینیوں کو کون لے گا تو انہوں نے کہا کہ یہ ایسے ممالک ہونے چاہئیں جنہوں نے غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کی مخالفت کی۔

ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان پر دنیا کا شدید ردعمل، امریکا کو وضاحتیں دینا پڑ گئیں

انہوں نے کہا کہ “اسپین، آئرلینڈ، ناروے اور دیگر جیسے ممالک، جنہوں نے غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں پر اسرائیل کے خلاف الزامات اور جھوٹے دعوے کیے ہیں، لہٰذا قانونی طور پر وہ پابند ہیں کہ وہ غزہ کے کسی بھی باشندے کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ہم غزہ کے شہریوں کو بھیجنے کے لیے زمینی راستے سمیت جہاز اور سمندری راستے سے خصوصی انتظامات کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

یو ایس ایڈ نے ’اوٹ پٹانگ‘ پروجیکٹس پر کیسے فنڈ ضائع کئے، ایلون مسک کا انکشاف

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے اعلان کے بعد اقوام متحدہ سمیت کئی ممالک کی جانب سے اس پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

trumps order

over gaza

israeli defence minister

orders army

to stay alert