Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

شراب کے نشے میں دھت دولفن اہلکار ایس پی سے چھٹی لینے پہنچ گیا

اہلکار ارسلان کو ڈولفن ہیڈکوارٹرز سے گرفتار کر لیا گیا
شائع 06 فروری 2025 12:58pm

لاہور میں ڈولفن فورس کا اہلکار شراب کے نشے میں دھت ہو کر ایس پی سے چھٹی لینے پہنچ گیا، جس پر اسے فوری گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈولفن فورس کے اہلکار ارسلان کو ڈولفن ہیڈکوارٹرز سے گرفتار کر کے میڈیکل کروایا گیا، جس کی رپورٹ میں شراب نوشی ثابت ہو گئی۔

ایس پی ڈولفن شاہ میر کے حکم پر اہلکار کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں شراب نوشی اور اختیارات سے تجاوز کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس پی ڈولفن نے اہلکار کو معطل کرتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز کو معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

Dolphin police