Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

چیمپیئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل آسٹریلیا کے اہم ترین کھلاڑی کا اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان

کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے سب کو چونکا دیا
شائع 06 فروری 2025 12:33pm

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ میگا ایونٹ کے لیے آسٹریلیوی اسکواڈ میں شامل بیٹںگ آل راؤنڈر مارکس اسٹونس نے فوری طور پر ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے سب کو چونکا دیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے مارکس اسٹونس کو آسٹریلیا کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم انکی اچانک ریٹائرمنٹ کے بعد آسٹریلوی آل راؤنڈر ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔

آسٹریلیا کی جانب سے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے اسکواڈ میں مارکس اسٹونس کے متبادل کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

مارکس نے ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنا آسان نہیں تھا تاہم یہی صحیح وقت ہے کہ ون ڈے فارمیٹ کو خیرباد کہہ دوں۔

چیمپیئنز ٹرافی کے چار میچز کے ٹکٹس آج فروخت کیلئے دستیاب ہوں گے

انہوں نے مزید کہا کہ میرے لیے آسٹریلیا کے لیے ون ڈے کرکٹ کھیلنا ایک ناقابل یقین سفر رہا اور میں ٹیم کے ساتھ ہر لمحے کا شکر گزار ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے ملک کے لیے کھیلنا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے جس کی میں ہمیشہ قدر کروں گا۔

مارکس اسٹونس نے یہ بھی کہا کہ ’پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی کے سلسلے میں جانے والے اپنے ہم وطن کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں۔

واضح رہے اس سے قبل آسٹریلیا کے آل راؤنڈر میچل مارش بھی کمر کی تکلیف کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے، کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا تھا کہ ری ہیب کے دوران میچل مارش کی تکلیف میں کمی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے وہ اب ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

Icc Champions Trophy 2025

marcus stoinis

retire from ODI Cricket

sudden retirement