Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

گوادر: پاکستانی سمندری حدود میں ایرانی کشتی میں آتشزدگی، سوار 20 افراد سمندر میں کود گئے، 3 جاں بحق

16 افراد کو دوسری کشتی نے بچا لیا، ایک کی تلاش جاری
شائع 06 فروری 2025 12:17pm

گوادر کے قریب پاکستانی سمندری حدود میں ایرانی کشتی میں آگ لگ گئی جس کے باعث کشتی میں سوار افراد سمندر میں کود گئے۔

آتشزدگی کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور کشتی میں سوار 20 افراد میں سے 16 افراد کو دوسری کشتی نے بچا لیا۔ تاہم، تین افراد سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں سے دو کا تعلق پشکان سے ہے اور ایک کا تعلق کراچی سے ہے۔

حادثے کے فوراً بعد مقامی بحری فورسز اور دیگر کشتیوں نے بچاؤ کی کارروائیاں شروع کیں۔

gawader

Irani Fishing Boat