یاسرہ رضوی شوبز چھوڑنے پر مجبور کیوں ہوئیں؟
پاکستانی اداکارہ پروڈیوسراور لکھاری یاسرہ رضوی نے شوبز سے دوری کی وجہ بتادی۔
یاسرہ رضوی نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری سے دوری اختیار کرنے کی وجوہات اور پاکستانی ڈراموں کے معیار پر تفصیل سے بات کی۔
یاسرہ نے اس موقع پر پاکستانی ڈراموں پراپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ طویل عرصے سے پاکستان ٹیلی ویژن پر دکھائے جانے والے ڈراموں کی کہانیاں سمجھنے میں مشکل محسوس کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ماضی میں کلاسیکل پاکستانی ڈرامے بہت شوق سے دیکھتی تھیں، مگر اب اس قسم کے ڈرامے کم نظر آتے ہیں۔
بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان سے چالاک سیلزمین نے اپنی پروڈکٹ کی مفت تشہیر کرالی
یاسرہ نے کہا کہ اب کہانیاں وہ نہیں جو پہلے ہوا کرتی تھیں، اور یہ نہیں کہ لوگوں کو معیاری کام کرنے کا ہنر نہیں آتا، لیکن اب ماضی جیسے ڈرامے نہیں بنتے۔
انہوں نے اپنی شوبز کی طویل جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹی وی پرطویل عرصے تک بہت محنت کر چکی ہیں اور اس کے بعد انہیں اسکرین سے دوری اختیار کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ ان کے شوبز سے دوری اختیار کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ اپنے گھر اور چھوٹے بچے کی پرورش پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہیں۔
حدیقہ کیانی نے اپنی ہم شکل بہن متعارف کرادی
یاسرہ نے اپنے ساڑھے تین سال کے بیٹے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا ابھی بہت چھوٹا ہے۔ اسے میری توجہ اور محبت کی ضرورت ہے، اور وہ اس وقت اپنی زندگی میں ایسی مستحکم حالت میں ہیں کہ انہیں 13-14 گھنٹے کام پر گزارنے کی ضرورت نہیں۔
ممتا کے جذبے سے سرشار یاسرہ نے کہا کہ وہ اپنے بچے کے قریب رہنا چاہتی ہیں اور اسے اپنے پیار سے نوازنا پسند کرتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر انہیں کوئی ایسا کردار پیش کیا گیا جو ان کے مزاج کے مطابق ہو، تو وہ کام کرنے کے لیے تیار ہیں، مگر اس کے لیے انہیں صرف دو دن کی اجازت ہے جو انہیں ان کے بیٹے نے دی ہے۔
یاسرہ نے زندگی کے تجربات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دل کے ٹوٹنے کو شاعری کے لیے ضروری نہیں سمجھا، کیونکہ ان کے دل کو کئی مرتبہ دکھ اورغم کا سامنا ہوا ہے، لیکن ان کا ماننا ہے کہ زندگی درد، اس سے اُبھرنے اور اگلے چیلنجز کا سامنا کرنے کا نام ہے۔
محبت کے حوالے سے یاسرہ نے کہا کہ یک طرفہ محبت انسان کو اس کی حدود سکھاتی ہے اور یہ سکھاتی ہے کہ دنیا میں سب کچھ ہماری مرضی سے نہیں ہوتا۔
Comments are closed on this story.