چیمپیئنز ٹرافی کے چار میچز کے ٹکٹس آج فروخت کیلئے دستیاب ہوں گے
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے چار میچز کے ٹکٹس تیسرے مرحلے میں آج سے فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ آج پاکستان میں ہونے والے تمام میچز کے فزیکل اور آن لائن ٹکٹس فراہم کیے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق آج پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا کے میچز کے ٹکٹس فروخت ہوں گے۔ اس کے علاوہ، آج پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش اور دوسرے سیمی فائنل کے ٹکٹس بھی فروخت کیے جائیں گے۔
چیمپئنز ٹرافی پر بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، بھارتی میچ آفیشلز کا پاکستان آنے سے انکار
چیمپئینز ٹرافی کا سیمی فائنل کونسی ٹیمیں کھیلیں گی؟ بڑی پیشگوئی سامنے آگئی
پی سی بی کا کہنا ہے کہ مزید ٹکٹس فروخت کرنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ شائقین کو میچز دیکھنے کا موقع دینا ہے۔ تیسرے اور آخری مرحلے کے بعد ٹکٹس دستیاب نہیں ہوں گے، اس لیے شائقین کو جلدی خریداری کی ترغیب دی گئی ہے۔
Comments are closed on this story.