Aaj News

جمعرات, اپريل 10, 2025  
11 Shawwal 1446  

اسلام آباد اور راولپنڈی کو 10 دن کیلئے پانی کی سپلائی معطل

سی ڈی اے نے شہریوں سے پانی ذخیرہ کرنے کی اپیل
شائع 06 فروری 2025 10:28am

اسلام آباد اور راولپنڈی کو خان پور ڈیم سے پانی کی سپلائی 10 دن تک متاثر رہے گی، کیونکہ 10 سے 19 فروری تک ڈیم کی بھل صفائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے سیکٹرز ڈی-12، جی-10، جی-11، ایف-10، ایف-11 اور جی-9 میں پانی کی فراہمی متاثر ہوگی، جبکہ راولپنڈی کے علاقوں ڈھوک حسو، رتہ امرال، پیرودھائی اور فوجی کالونی میں بھی پانی کی قلت کا سامنا رہے گا۔

بھل صفائی کے باعث اسلام آباد کو یومیہ ساڑھے پانچ ملین گیلن اور راولپنڈی کو 13 ملین گیلن کم پانی فراہم کیا جائے گا۔

سی ڈی اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پانی کا مناسب استعمال یقینی بنائیں اور اسے ذخیرہ کرنے کے اقدامات کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

rawalpindi

اسلام آباد

WATER SUPPLY SUSPENDED

Khanpur Dam