چیمپئینز ٹرافی کا سیمی فائنل کونسی ٹیمیں کھیلیں گی؟ بڑی پیشگوئی سامنے آگئی
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے چیمپئنز ٹرافی کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کردی ہے۔ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان، افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔
شعیب اختر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر افغان ٹیم میچورٹی کا مظاہرہ کرے تو سیمی فائنل کھیل سکتی ہے، جبکہ افغانستان کے بیٹرز میں تحمل آگیا تو وہ حیران کن نتائج دے سکتے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں سب سے زیادہ میچز کس ٹیم نے جیتے؟
انہوں نے نے امید ظاہر کی کہ 23 فروری کو پاکستان بھارت کو شکست دے گا، جبکہ ان کے مطابق پاکستان اور بھارت کو ٹورنامنٹ کا فائنل بھی کھیلنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان نے بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دی تو وہ آدھا ٹورنامنٹ جیت لے گا۔
چیمپئنز ٹرافی 2025: میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا
شعیب اختر نے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پر پی سی بی کو مبارکباد دی اور کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کو سپورٹ کریں اور ٹیم سلیکشن پر سوال نہ اٹھائیں۔
Comments are closed on this story.