Aaj News

ہفتہ, مارچ 29, 2025  
28 Ramadan 1446  

امریکا چین سمیت مختلف ممالک میں برفانی طوفان، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے

امریکی ریاستوں میری لینڈ، پنسلوانیا، ورجینیا اور ویسٹ ورجینیا میں وارننگ جاری کردی گئی ہے، رپورٹس
شائع 06 فروری 2025 09:03am

امریکا اور چین سمیت دنیا کے مختلف ممالک برفانی طوفان کی زد میں آگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خوفناک برفانی طوفان کے پیش نظر امریکی ریاستوں میری لینڈ، پنسلوانیا، ورجینیا اور ویسٹ ورجینیا میں وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق 4 سے 6 انچ تک برف باری متوقع ہے جس کے باعث کئی کاؤنٹیز میں اسکول بند کر دیئے گئے ہیں۔ وہیں شمالی میسوری کی سڑکیں برف سے ڈھک گئیں، ادھر کنساس سٹی میں ہائی ویز بھی بند ہوگئیں۔

کینیڈا اور جاپان کے شمالی شہروں اور ساحلی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر شمال مغربی چین میں شدید برفباری سے مرکزی شاہراہ بند ہوکر رہ گئی ہے جس سے شہری پریشانی میں مبتلا ہو کر رہ گئے ہیں۔

قیامت کا منظر، امریکا میں آگ کے بگولے بننے لگے، ہلاکتوں میں ہوشرُبا اضافہ

رپورٹ کے مطابق برفانی طوفان کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

دوسری جانب جنوبی امریکی ملک بولیویا میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے کئی علاقے زیر آب آگئے۔

یونانی جزیرے سینٹورینی پر مسلسل زلزلے کے خوف سے شہری جزیرہ چھوڑنے پر مجبور

سیلاب نے کوبیجا کمیونٹی میں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد خاندان متاثر ہوئے ہیں، خبر ایجنسی کے مطابق سیلاب سے ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

china

US

US Snow Storm

heavy snowfall and rain