حکمرانوں کو بانی پی ٹی آئی کا خوف ہے، ملک احمد بھچر
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو بانی پی ٹی آئی کا خوف ہے، پنجاب کی وزیراعلیٰ عورت کارڈ کھیل رہی ہیں، احتجاج کی کال پر گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، کیا حکمرانوں نے کبھی احتجاج نہیں کیا؟
آج ٹی وی کے پروگرام ’نیوزانسائٹ ودعامر ضیا‘ کے میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی کا خوف ہے، موجودہ حکمرانوں کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں ہے، 8 فروری کو ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، اس دن ہم نے یوم سیاہ منانا ہے۔
کشمیری نڈر قوم ہے کبھی نہیں جھکیں گے، مشعال ملک
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبرکے ذمہ دار ہم نہیں، جوڈیشل کمیشن بن جاتا تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجاتا، یہ لوگ بوکھلائے ہوئے ہیں، ان کے آخری دن آچکے ہیں۔
طاقت کے استعمال سے نہیں، مسئلہ کشمیر مذاکرات سے حل ہوگا، سینیٹر کامران مرتضیٰ
ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ ہمارے ایم این اے اورایم پی ایز روپوش ہیں، ہمارے ممبران پر بہت زیادہ کیسز ہیں، اگر ہمارے پاس بندے نہیں تو چھاپے کیوں مار رہے ہیں؟
Comments are closed on this story.