مشرف کالونی: 20 سالہ عائشہ کی پراسرار موت کا معمہ حل نہ ہوسکا
کراچی کے علاقے ہاکس بے مشرف کالونی میں 20 سالہ عائشہ کی پراسرار موت کا معمہ حل نہ ہوسکا، گزشتہ روز مردہ حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، اہل خانہ نے جیٹھ اور جیٹھانی پر تشدد کرنے کا شک ظاہر کردیا۔
عائشہ کی پراسرار موت کئی سوالات جنم لینے لگے، گزشتہ روز ہاکس بے مشرف کالونی کے گھر سے ایک خاتون کی لاش ملی تھی، جس کی شناخت 20 سالہ عائشہ کے نام سے ہوئی۔
کراچی میں تیز رفتار ڈمپرز موت بانٹنے لگے، چند گھنٹوں میں 6 افراد جاں بحق
اہل خانہ نے بتایا کہ عائشہ کی 7 ماہ قبل شادی ہوئی تھی، جسم پر مبینہ طور پر تشدد کے نشانات پائے گئے، متوفیہ حاملہ تھی، اس پر کس نے تشدد کیا؟ ہمیں انصاف چاہیے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ عائشہ کا شوہر الیاس نجی کمپنی میں ملازمت کرتا ہے، جب عائشہ کی لاش ملی، اس وقت اس کا شوہر اور ساس گھر پر موجود نہیں تھے۔
عائشہ کے چچا نے جیٹھ اور جھیٹانی پر شک تشدد کرنے کا شک ظاہر کردیا، گزشتہ روز دونوں عائشہ کے پاس موجود تھے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ متوفیہ کا پوسٹ مارٹم ہوگیا ہے، رپورٹ آنے کے بعد موت کا حتمی تعین کیا جا سکے گا۔
Comments are closed on this story.