Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

چیمپئنز ٹرافی کے 8 ایونٹس میں سے کس ٹیم نے کتنے ٹائٹل جیتے؟

چیمپئنز ٹرافی کا کل سے آغاز ہونے جارہا ہے
اپ ڈیٹ 18 فروری 2025 11:01pm

پاکستان کی میزبانی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جارہی ہے، اس ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل ہم آپ کو ان ٹیموں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جنہوں نے سب سے زیادہ ٹائٹل جیت رکھے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی کے اب تک 8 ایونٹس میں آسٹریلیا اور بھارت نے 2,2 ٹائٹل جیتے، پاکستان نے 2017 کے ایونٹ میں سرفرازاحمد کی قیادت میں ٹرافی اٹھائی۔

1998 میں چیمپئنزٹرافی کا افتتاحی ایڈیشن جنوبی افریقا کے نام رہا، فائنل میں ویسٹ انڈیز 4 وکٹوں سے ناکام رہی، سن 2000 میں نیوزی لینڈ کی قسمت جاگی اور بھارت کے خلاف 4 وکٹوں سے فتح سمیٹ کر میلہ لوٹا۔

2002 کا فائنل بارش کی نذر ہوا، بھارت اور سری لنکا کو مشترکا فاتح قرار دیا گیا، 2004 میں ویسٹ انڈیز نے میدان مارا، دلچسپ مقابلے میں انگلینڈ کو زیر کیا۔

چیمپیئنز ٹرافی 2025: پاکستان خرچ کیا گیا پیسہ واپس نکال پائے گا؟

2006 اور 2009 میں آسٹریلوی ٹیم چھا گئی، بیک ٹو بیک ٹائٹل جیتنے والی پہلی ٹیم بنی، اس کے بعد 2013 میں بھی انگلش ٹیم چوک گئی، بھارت نے 5 رنز سے کامیابی سمیٹ کردوسرا ٹائٹل لیا۔

اسی طرح 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان سرخرو رہا،فائنل میں بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچارکیا۔

چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں سب سے زیادہ میچز کس ٹیم نے جیتے؟

پاکستان کی میزبانی میں آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے ہونا ہے، یہ ٹورنامنٹ 9 مارچ کو فائنل میچ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا، یہ چیمپئنز ٹرافی کا 9 واں ایڈیشن ہے جو کہ ہائبرڈ ماڈل پر کھیلا جا رہا ہے۔

اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی کے 8 ایڈیشن کھیلے جا چکے ہیں، اس ٹورنامنٹ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے گی کیونکہ ہندوستانی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کر رہی ہے، باقی تمام ٹیمیں پاکستان میں اپنے میچ کھیلتی نظر آئیں گی۔

ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں پہلی بار کھیلنے والی افغانستان بھی شامل ہے، ان 8 ٹیموں کو 4 کے دو گروپس میں رکھا گیا ہے، ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل ہم آپ کو ان ٹیموں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جنہوں نے چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ میچز جیت رکھے ہیں۔

پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے آغاز میں محض ایک روز باقی رہ گیا ہے، ایسے شائقین کرکٹ و سابق کرکٹرز اپنی اپنی ٹیموں کی جیت کے دعوے کررہے ہیں۔

ٹورنامںٹ میں شریک دفاعی چیمپئین پاکستان ہوم گراؤنڈ پر ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے تاہم انہیں آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کے مدمقابل آنا ہوگا۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ نہایتی اہم ہوگا، یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے مستقبل کا فیصلہ بھی کرے گا۔

چیئرمین پی سی بی کا اہم اقدام ، پاک بھارت میچ کیلئے 4 لاکھ ڈالرز کا باکس ٹھکرا دیا

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے خطاب آسٹریلیا اور بھارت نے 2، 2 بار اپنے نام کیے ہیں، اس ٹورنامنٹ میں کینگروز کی جیت کا تناسب 60 فیصد ہے جبکہ بھارت 29 میں سے 18 میچز جیتے ہیں جس میں ان کا جیت کا تناسب 69.2 فیصد کے ساتھ موجود ہیں۔

بھارت نے چیمپئینز ٹرافی 2002 اور 2013 میں جیتی تھی جبکہ 2017 کے فائنل میں انہیں پاکستان سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

رواں برس میزبان پاکستان، ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گا، پاکستان 23 میں سے صرف 11 مقابلے جیتے ہیں جبکہ گرین شرٹس کی جیت کا تناسب 47.8 فیصد ہے۔

اگرچہ پاکستان نے 2017 میں ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا لیکن اس کے علاوہ قومی ٹیم کبھی ٹورنامنٹ کا فائنل نہیں کھیل سکی ہے۔

دوسری جانب بھارت کو اہم فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی انجری کے باعث تاحال یقین نہیں ہے کہ وہ پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے یا نہیں، ادھر پاکستان بھی صائم ایونٹ کی انجری کے باعث مشکلات کا شکار ہے۔

Champions Trophy

champions trophy 2025

Icc Champions Trophy 2025

icc champions trophy

pakistan host champions trophy