Aaj News

ہفتہ, مارچ 29, 2025  
28 Ramadan 1446  

دریائے گنگا کا پانی غلیظ ترین: جیا بچن کے بیان پر بھارت میں ہنگامہ شروع

جیا بچن کے بیان پر بی جے پی رہنماؤں کا سخت رد عمل، گرفتاری کا مطالبہ
اپ ڈیٹ 06 فروری 2025 12:07pm

سماج وادی پارٹی کی رکن اور بالی وڈ کی مشہور اداکارہ جیا بچن نے کمبھ میلے کا پانی غلیظ ترین قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اور بالی وڈ کی مشہور اداکارہ جیا بچن کے متنازع بیان نے بھارت میں ایک ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔

حال ہی میں رکن پارلینٹ جیا بچن نے میڈیا کے سامنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دریائے گنگا کا پانی، جہاں مہا کمبھ میلے کے دوران ہزاروں افراد ڈبکی لگا رہے ہیں، انتہائی آلودہ ہے کیونکہ حالیہ بھگدڑ میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں وہیں دریا میں پھینک دی گئی تھیں۔

سیٹی بجانے پر جیا بچن کیساتھ کھڑی کاجول غصے سے پھٹ پڑیں

پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جیا بچن نے کہا کہ ’اس وقت سب سے زیادہ آلودہ پانی کہاں ہے؟ یہ کمبھ میں ہے، کوئی بھی اس پر کوئی وضاحت نہیں دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھگدڑ میں مرنے والوں لاشیں دریا میں پھینکی گئی ہیں جس کی وجہ سے پانی آلودہ ہوا ہے، یہ وہ پانی ہے جس کا استعمال وہاں کے لوگ کر رہے ہیں۔

جیا بچن کا نئی فلم ’دل کا دروازہ کھول نا ڈارلنگ‘میں منفرد انداز، پوسٹر وائرل

جیا بچن نے ریاستی حکومت کے اس دعوے کو بھی مسترد کر دیا کہ اس اجتماع میں کروڑوں لوگوں نے شرکت کی ہے اور کہا کہ ’وہ جھوٹ بول رہے ہیں کہ کروڑوں لوگوں نے اس جگہ کا دورہ کیا، اتنی بڑی تعداد میں لوگ کیسے جمع ہوسکتے ہیں؟ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔‘

جیا بچن کے اس بیان پر بی جے پی نے اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے، بی جے پی ترجمان نے کہا کہ غلط اور جھوٹے بیانات کے ذریعہ سنسنی پھیلانے والی جیا بچن کو گرفتار کیا جانا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مہاکمبھ عقیدہ اور بھکتی کی بنیاد ہے، اس پر سوال نہیں اٹھایا جا سکتا۔

Indian Actress

jaya bachchan

Kumbh Mela

Ganga water dirty