Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
22 Shawwal 1446  

گرل فرینڈ کے ساتھ بہت اچھا وقت گزار رہا ہوں،بل گیٹس کااعتراف

خوش قسمت ہوں کہ پاؤلا میری سنجیدہ گرل فرینڈ ، ہم اچھا وقت گزار رہے ہیں
شائع 05 فروری 2025 06:48pm

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے اپنی گرل فرینڈ سے تعلقات کے بارے میں بتا دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 69 سالہ بل گیٹس نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی گرل فرینڈ پاؤلا ہرڈ سے متعلق گفتگو کی کرتے ہوئے اپنے اور پاؤلا ہرڈ کے درمیان تعلقات کو سنجیدہ قراردے دیا اور ساتھ ہی کہا ہے کہ ہم دونوں بہت اچھا وقت ساتھ گزار رہے ہیں۔

بل گیٹس نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میری ایک سنجیدہ گرل فرینڈ ہے جس کا نام پاؤلا ہے، ہم اچھا وقت گزار رہے ہیں، ہم اولمپکس میں جا رہے ہیں اور بہت ساری اچھی چیزیں کر رہے ہیں۔ اور بہت ساری خوبصورت چیزیں ہو رہی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بل گیٹس اور پاؤلا ہرڈ کو کئی مرتبہ ایک ساتھ دیکھا جا چکا ہے۔

طلاق زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی، بل گیٹس کو پچھتاوا

بل گیٹس کو دولت کے خاتمے میں 375 سال کیسے لگیں گے؟

واضح رہے کہ بل گیٹس کی اس سے قبل میلنڈا سے 1994ء میں شادی ہوئی تھی، 27 سال تک چلنے کے بعد یہ شادی 2021ء میں طلاق پر ختم ہوگئی ، اس جوڑے کے 3 بچے بھی ہیں۔

پاؤلا ہرڈ کے شوہر اوریکل کے سابق سی ای او مارک ہرڈ 2019 میں انتقال کر گئے تھے، اس کے 2 سال بعد بل گیٹس نے میلندا فرنچ گیٹس سے طلاق لے لی۔ اس جوڑے کے تعلقات نے ابتدائی طور پر 2023 میں میڈیا کی توجہ حاصل کی۔

Bill Gates

Girlfriend

Amrica

Paula Hurd