Aaj News

بدھ, اپريل 09, 2025  
10 Shawwal 1446  

چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کتنے میں فروخت ہوئے؟ حیران کن انکشاف

دبئی اسٹیڈیم میں 25 ہزار شائقین کرکٹ کے بیٹھنے کی گنجائش ہے
شائع 04 فروری 2025 09:11pm

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا جس کی ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت ہوئی ہے جبکہ پاک بھارت میچ کے ٹکٹس تین ارب ، 40 کروڑ روپے میں فروخت ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 23 فروری کو دبئی میں شیڈول پاک بھارت ٹاکرے کے فروخت ہونے والے ٹکٹس کی کُل قیمت سامنے آگئی۔

پاک بھارت میچ کی ٹکٹوں کی قیمت 500 درہم سے 12ہزار 500 درہم تک تھی، پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی فروخت پاکستانی روپے میں 3 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے جبکہ ان ٹکٹس کی قیمت 38 ہزار 13 روپے سے 9 لاکھ 50 ہزار 325 روپے کے درمیان تھی۔

چیمپئنز ٹرافی کے دیگر میچزکے ٹکٹس کی بھی حیران کن فروخت ہوئی ہے اور دبئی میں تمام میچز کے ٹکٹ 88.55 ملین درہم میں فروخت ہوچکے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس ایک گھنٹے میں ہی بک گئے، قیمت کیا ہے؟

رکی پونٹنگ نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کیلئے فیورٹ ٹیموں کے نام بتا دیے

واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس شاندار ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہو گا، جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔

اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ دبئی اسٹیڈیم میں 25 ہزار شائقین کرکٹ کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

Champions Trophy

India vs Pakistan

Pakistan vs India

champions trophy 2025

Icc Champions Trophy 2025

icc champions trophy

Ticket Prices

pakistan host champions trophy