Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

سوئیڈن کےتعلیمی مرکزپرنامعلوم شخص کی فائرنگ، 10افرادہلاک

حملہ آوربھی ممکنہ طور پرمرنے والوں میں شامل ہے
اپ ڈیٹ 05 فروری 2025 12:28am

سویڈن کے شہراوربروکےکیمپس ریسبرگسکا میں فائرنگ کے واقعےمیں دس افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررسان ایجنسی کے مطابق یہ حملہ سٹاک ہوم سے تقریباً 200 کلومیٹردور وستھاگاکےعلاقے میں پیش آیا۔ حکام نے شہریوں کو خبردارکیا ہے کہ خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا۔ پولیس نے عوام کو جائے وقوعہ سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔

پولیس رپورٹس کےمطابق فائرنگ کا واقعہ دوپہرایک بجے کے قریب پیش آیا۔ اسکول کے کچھ حصوں کو خالی کرایا جبکہ دیگر طلبا اورعملے نے قریبی عمارتوں میں پناہ لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوربھی ممکنہ طور پرمرنے والوں میں شامل ہے۔

وزیرانصاف گنرسٹرومرنے اس واقعے کوانتہائی سنگین قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

گنرسٹرومر کا کہنا ہے کہ پولیس آپریشن اب بھی جاری ہے اورحکام نے مزید خطرات کےامکان کومسترد نہیں کیا۔

Sweden