Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
04 Dhul-Qadah 1446  

امریکی خاتون اونیجا اینڈریو نے جناح اسپتال میں سب کو ٹک ٹاک پر لگا دیا

پولیس اہلکار ہوں یا وارڈ بوائے، سب اونیجا کی ویڈیوز میں فیچر ہونے لگے
اپ ڈیٹ 04 فروری 2025 09:15am

کراچی کے جناح اسپتال میں موجود امریکی خاتون اونیجا اینڈریو نے سب کو ٹک ٹاک پر لگا دیا، پولیس اہلکار ہو یا وارڈ بوائے جو بھی اونیجا کے پاس گیا اس کی حرکتوں اور ٹک ٹاک کا حصہ بن گیا۔

کراچی میں کئی ہفتوں سے مقیم اور میڈیا کے زیربحث امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات میں داخل ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کی ذہنی حالت درست نہیں ہے، وہ بہکی بہکی باتیں کر رہی ہیں جبکہ ان کے ہاتھوں اور پیروں میں سوجن بھی پائی گئی تھی۔

خاتون کا ہلیموگلوبن بھی کم پایا گیا ہے اور انہیں بلڈ ٹرانسفیوژن تجویز کیا گیا ہے۔

تمام تر مشکلات کے باوجود اونیجا بے فکر نظر آتی ہیں اور اسپتال میں بھی ”فلٹرز“ کے ساتھ ٹک ٹاک وہیڈیوز بنانے میں مصروف ہیں۔ یہاں تک کہ اگر پولیس اہلکار اور وارڈ بوائز بھی ان کی ویڈیوز میں ”فیچر“ ہو رہے ہیں۔

کراچی میں نوجوان سے شادی کی دعوے دار امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کے بیٹے جیرامیا اینڈریو رابنسن انکشاف کرچکے ہیں کہ ان کی والدہ کی ذہنی حالت درست نہیں ہے۔

TikTok

Onija Andrew Robinson