Aaj News

جمعرات, مئ 01, 2025  
03 Dhul-Qadah 1446  

عمران کے آرمی چیف کے نام خط کا مقصد فوج اور عوام کے درمیان فرق ڈالنا ہے، رانا ثنا اللہ

جیل سے لکھے جا رہے ہیں یا کہیں اور سے آرہے ہیں؟ رانا ثنا اللہ نے سوال اٹھا دیا
شائع 04 فروری 2025 08:25am

وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے نام خط لکھنے کا مقصد فوج اور عوام کے درمیان فرق ڈالنا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کے اس خط کا مقصد فوج اور اس کی کمانڈ کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ خط جیل سے لکھے جا رہے ہیں یا کہیں اور سے آرہے ہیں؟ اگر عمران خان کو سیاسی جدوجہد کرنی ہے تو اسے پارلیمنٹ میں کریں۔

190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو سزا سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ

رانا ثنا اللہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججوں کے تبادلوں پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ اقدام آئین سے ماورا ہے؟ انہوں نے آرٹیکل 200 اور 26ویں ترمیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر سوالات اٹھانے ہیں تو ججز کے خط پر بھی بڑے سوالات اٹھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس بابر ستار اور جسٹس طارق جہانگیری کی تعیناتی رکوانے کے لیے پی ٹی آئی کی حکومت نے پوری کوشش کی تھی، تو کیا اب متعلقہ چیف جسٹس اور جج غلط ہیں اور جنہوں نے خط لکھا ہے وہ ٹھیک ہیں؟

Rana Sanaullah

Imran Khan's Letter to Army Chief