Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
04 Dhul-Qadah 1446  

9 کروڑ کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کے کیس میں اہم پیشرفت، مرکزی ملزم سی ٹی ڈی اہلکار گرفتار

کیس میں اب تک 9 سے زائد ملزمان کو گرفتارکیا جا چکا ہے
شائع 03 فروری 2025 10:06pm

کراچی میں 9 کروڑ کی ڈیجیٹل کرنسی ڈکیتی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، مرکزی ملزم سی ٹی ڈی کا اہلکار علی رضا کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم علی رضا کو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے گرفتار کرکے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) حکام کے حوالے کردیا۔

کراچی میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا گندا دھندا، سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب برطرف

ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ارسلان نامی نوجوان کو 25 دسمبر کو تھانہ منگھو پیر کی حدود سے اغواء کیا گیا تھا۔

نوجوان کے ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے 3 لاکھ 40 ہزار ڈالر ٹرانسفر کئے گئے تھے، لوٹی گئی پاکستانی کرنسی میں ساڑھے 9 کروڑ روپے بنتی ہے۔

سی ٹی ڈی کی ڈیجیٹل ڈکیتی پر آئی جی سندھ کا ایکشن، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

کرپٹو کرنسی کیس میں پولیس افسران سمیت دیگر کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا، کیس میں اب تک 9 سے زائد ملزمان کو گرفتارکیا جا چکا ہے۔

karachi

Sindh Police

Karachi Police

Digital robbery