Aaj News

جمعہ, اپريل 18, 2025  
19 Shawwal 1446  

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، مگر کتنا؟

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کے نرخ 2800 ڈالر ریکارڈ کیے گئے
شائع 03 فروری 2025 06:38pm

پاکستان سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 200 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 400 روپے ہوگیا۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں تیزی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔

سونا مزید مہنگا، قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

دو روز سستا بکنے کے بعد سونا پھر مہنگا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کے نرخ 2800 ڈالر ریکارڈ کیے گئے جب کہ پاکستان میں 24 قیراط کے سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 92 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان میں 10گرام سونے کی قیمت 172 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 50 ہزار 685 روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز (یکم فروری) کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 200 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

gold market

Gold rates Pakistan

GOLD PRICES GO UP