Aaj News

ہفتہ, مارچ 29, 2025  
29 Ramadan 1446  

ضلع کرم: 68 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پارا چنار پہنچ گیا، شہریوں نے خریداری شروع کردی

68 گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں آٹا، چینی، پھل، سبزیاں اور دیگر سامان شامل ہے
اپ ڈیٹ 03 فروری 2025 09:52pm

ٹل سے 68 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پارا چنار پہنچ گیا، شہریوں نے اشیائے ضروریہ کی خریداری شروع کردی۔

ٹل سے پارا چنار کی جانب روانہ ہونے والا تجارتی قافلہ بحفاظت پہنچ گیا، جس کے بعد شہر میں اشیائے خوردونوش خریدنے کے لیے شہریوں کا رش لگ گیا۔

قافلے میں اشیائے خوردونوش، مرغی، پھل اور سبزیوں کی 68 گاڑیاں شامل تھیں۔ قافلے کی آمد سے قبل شہر میں اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔

اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ اشیائے خورد و نوش پہنچا دی گئیں، تاہم ادویات، ایل پی جی اور دیگر اہم سامان لے جانے والی گاڑیوں کو راستے میں روک دیا گیا، جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات بدستور برقرار ہیں۔

قبل ازیں ضلع کرم کے علاقے ٹل سے پارا چنار جانے والا امدادی سامان کا قافلہ تاخیر کا شکار تھا، تاجر برادری کے باعث قافلے کو شور کو روڈ پر روک دیا گیا تھا۔

انجمن تاجران کے رکن جعفر حسین نے کہا ہے کہ لسٹوں کے ذریعے اشیاء کی ترسیل ختم کی جائے، باقی گاڑیوں کے آنے تک قافلے کو آگے جانے نہیں دیں گے۔

کرم سے 100 سے زائد گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پارا چنار پہنچ گیا

ادھر ہنگو سے جانے والا امدادی سامان کا قافلہ ٹل پہنچ گیا، جسے پارا چنار کے لئے بھیجا گیا، 68 گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں آٹا، چینی، پھل، سبزیاں اور دیگر سامان شامل ہے۔

صدر انجمن تاجران حاجی روف کے مطابق 68 گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں آٹا، چینی، پھل، سبزیاں اور دیگر سامان شامل ہے، قافلہ کرم کی حدود میں داخل ہوگیا ہے۔

اشیائے خورد و نوش سمیت دیگر سامان پر مشتمل 120 گاڑیوں کا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا

ذرائع کے مطابق قافلے میں پیٹرول، ڈیزل اور گیس کی گاڑیاں شامل نہیں۔ کمیسٹ اینڈ ڈرگز ایسوسی ایشن صدر حنیف حسین کے مطابق ادویات کی گاڑی واپس کر دی ہیں۔ پاراچنار کے تمام نجی میڈیکل اسٹورز اوراسپتال احتجاجا بند ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق قافلے کی حفاظت پولیس اور ضلعی انتظامیہ کر رہی ہے، سیکیورٹی فورسز بھی معاونت کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں ذمہ داران سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

لوئر کرم میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے، جس کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہیں۔

cm kpk

KPK Government

district kurram

Kurram Clashes

Kurram Situation