Aaj News

ہفتہ, مارچ 29, 2025  
29 Ramadan 1446  

جنہیں مریم نوازسےمقابلےکا شوق ہے وہ ان جیسی کارکردگی دکھائیں، عظمیٰ بخاری

مریم نوازکی بڑھتی ہوئی مقبولیت سےکچھ لوگ خوفزدہ ہیں، وزیراطلاعات پنجاب کا بیان
شائع 03 فروری 2025 02:42pm
عظمٰی بخاری(فائل فوٹو)
عظمٰی بخاری(فائل فوٹو)

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مریم نوازاپنی کارکردگی سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا رہی ہیں، جنہیں مریم نوازسے مقابلے کا شوق ہے وہ ان جیسی کارکردگی دکھائیں۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ مریم نواز پہلی وزیراعلی ہیں جنہوں نے 80 سے زیادہ پروجیکٹ ایک سال میں شروع کئے، مریم نوازکی حکومت 50 سے زیادہ اپنے منصوبے مکمل کر چکی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ باقی حکومتوں کے ترجمانوں کا کام صرف پنجاب کے منصوبوں میں کیڑے نکالنا ہے، مریم نوازاپنےطرز حکومت اورگڈ گورننس سے باقی صوبوں میں بھی مقبول ہیں۔

صوبائی وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ مریم نوازکی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے کچھ لوگ خوفزدہ ہیں، مسلسل کئی سال اقتدارمیں رہنے کے بعد بھی کئی لوگ ڈلیورنہیں کرسکے۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایسے میں تو لوگ کام کرنے والی وزیراعلی کو ہی پسند کریں گے، 2025 پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا۔

uzma bukhari