Aaj News

منگل, مارچ 25, 2025  
25 Ramadan 1446  

جنید اکبرکےپہلے دورہ پشاور کے دوران اجلاس میں رہنماؤں کی عدم شرکت پرسوالات اٹھ گئے

چیئرمین پی اے سی جنید اکبرکے پہلے دورہ پشاورکے دوران اجلاس میں رہنماؤں کی عدم شرکت پرسوالات اٹھ گئے، تحریک انصاف...
شائع 03 فروری 2025 12:41pm

پاکستان تحریکِ انصاف کے صدرجنید اکبرکے پہلے دورہ پشاورکے دوران اجلاس میں رہنماؤں کی عدم شرکت پرسوالات اٹھ گئے، تحریک انصاف خیبرپختونخواکے صدرنے وزیراعلی خیبرپختون خواعلی امین گنڈاپورسےملاقات بھی نہیں کی۔

جنید اکبرخیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے صدربننے کے بعد اتوارکو پہلی بارپشاورآئے۔ انہوں نے مصروف دن گزارا، تاہم پشاورمیں ان کی صدرات میں ہونے والے اجلاس میں کچھ اہم پارٹی رہنماؤں کی جانب سے شرکت نہ کرنے پرسوال اٹھ گئے۔

جنید اکبرنے پشاورمیں تنظیمی لوگوں سے ملاقاتیں کیں اورصوابی جلسے کے حوالے سے اجلاس میں شرکت کی۔ پشاورمیں مصروف دن گزارا اور پھر واپس اسلام آباد چلے گئے۔ تاہم انکی علی امین گنڈاپور سے ملاقات نہ ہوئی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبراورگنڈاپورکو اپنے اپنے شعبوں میں محدود رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپورکا اب تنظیمی معاملات میں کوئی کردارنہیں رہا۔ ۔وہ آٹھ تاریخ کے جلسے میں بھی صرف تقریر کرنے پہنچیں گے اور پھر روانہ ہوجائیں گے۔

پی ٹی آئی کے صدر کے پی جنید اکبرنے اتوارکو پشاورویلی، ساؤتھ اورہزارہ کے ارکان اسمبلی اور تنظیمی عہدیداروں سے ملاقات کی۔ تاہم ان کے اجلاس سے کئی رہنما غائب تھے۔ اس پر پارٹی کے اندراختلافات کی خبروں کو ایک بار پھر تقویت ملنے لگی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوارکو اراکین کی اپنے حلقوں میں مصروفیات کے باعث لوگ شرکت نہیں کر پائے۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Junaid Akbar