Aaj News

بدھ, اپريل 02, 2025  
04 Shawwal 1446  

سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن نے کمپنیوں کی رجسٹریشن کا ریکارڈ قائم کردیا

سب سے زیادہ آئی ٹی کے شعبے میں نئی کمپنیز کی رجسٹریشن کی گئی
شائع 03 فروری 2025 11:25am

سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے جنوری 2025 میں سب سے زیادہ 3,442 نئی کمپنیز کی رجسٹریشن کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس میں سب سے زیادہ آئی ٹی کے شعبے میں 652 نئی کمپنیز کی رجسٹریشن کی گئی۔

ایس ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، جنوری میں تجارتی شعبے میں 463، خدمات کے شعبے میں 411، رئیل اسٹیٹ اور تعمیرات میں 311، سیاحت اور ٹرانسپورٹ میں 242، خوراک اور مشروبات میں 158، صحت اور فارماسوٹیکل میں 233، ایندھن اور توانائی میں 81، تعلیم میں 124، کان کنی میں 119، مارکیٹنگ میں 86، ٹیکسٹائل میں 79، اور کارپوریٹ زرعی فارمنگ میں 73 نئی کمپنیز رجسٹرڈ کی گئیں۔

ایس ای سی پی نے بتایا کہ آٹو سمیت دیگر شعبوں میں 650 نئی کمپنیز کی رجسٹریشن بھی کی گئی، جس سے مجموعی طور پر گزشتہ ماہ میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ ہوا۔

SECP

Companies Registration Record