Aaj News

جمعرات, مارچ 27, 2025  
26 Ramadan 1446  

ڈولی چائے والے نے شعیب اختر کو بھی نہ بخشا، سابق کرکٹر تعریف کرنے پر مجبور

ڈولی چائے والے کی ملاقات پاکستان کے لیجنڈری سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سے دبئی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں ہوئی
اپ ڈیٹ 05 فروری 2025 11:05am

پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی بھارت سے تعلق رکھنے والے ’ڈولی چائے والے‘ سے ملاقات ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

ڈولی چائے والے نے اپنے منفرد چائے فروخت کرنے کے انداز سے سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کی، بعد ازاں مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کی ڈولی چائے والے کے اسٹال پر آمد کے بعد سے ان کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا۔

حال ہی میں ناگپور کے رہائشی سنیل پٹیل المعروف ڈولی چائے والے کی ملاقات پاکستان کے لیجنڈری سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سے دبئی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں شعیب اختر نے ڈولی سےاپنے میچز سے متعلق پوچھا اور یہ بھی پوچھا کہ جب وہ سچن ٹنڈولکر کو آؤٹ کرتے تھے تو ڈولی کو کیسا لگتا تھا۔

چیمپئینز ٹرافی پر بھارت کی ہٹ دھرمی، شعیب اختر نے بہترین بدلہ بتادیا

ڈولی چائے والے نے شعیب اختر کی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ آپ بال کراتے نہیں بلکہ مارتے تھے، ٹنڈولکر کو آؤٹ کرنے پر مجھے بھی اچھا لگتا تھا۔

شعیب اختر بھی ڈولی کی چائے کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور شکریہ بھی ادا کیا، ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے ڈولی چائے والے سے ملاقات کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے انکی شخصیت اور کہانی کو متاثر کُن قرار دیا۔

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف مضحکہ خیز تبصرے دیکھنے کو ملے۔

Shoaib Akhtar

Dubai Cricket Stadium

Video Viral

MeetUp

congo crises

dolly chai wala