Aaj News

منگل, مئ 06, 2025  
08 Dhul-Qadah 1446  

لکی مروت میں جرگے نے پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

بائیکاٹ کو مؤثر بنانے کے لیے مختلف کمیٹیاں فعال کر دی گئیں، مروت قومی جرگہ
شائع 03 فروری 2025 09:31am

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مروت قومی جرگہ نے اداروں کی غیرسنجیدگی کے باعث ضلع بھر میں پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

جرگہ کا کہنا ہے کہ 9 جنوری سے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے 10 ملازمین یرغمال ہیں، لیکن 26 دن گزرنے کے باوجود وفاقی اور صوبائی حکومتیں خاموش ہیں۔

حکام کے مطابق پولیو مہم کے بائیکاٹ کی وجہ سے دو لاکھ سے زائد بچوں کے ویکسین سے محروم رہنے کا خدشہ ہے۔

مروت قومی جرگہ کے مطابق، آج کے بائیکاٹ کو مؤثر بنانے کے لیے مختلف کمیٹیاں فعال کر دی گئی ہیں تاکہ مہم مکمل طور پر روکی جا سکے۔

Lakki Marwat

polio campaign

Polio Campaign Boycott

KPK Polio