Aaj News

جمعرات, مارچ 13, 2025  
12 Ramadan 1446  

قصور پولیس نے مرحوم شخص پر بجلی چوری کا مقدمہ بنا دیا

تھانہ کھڈیاں پولیس نے مرحوم شہری کے گھر پر دھاوا بول دیا
شائع 02 فروری 2025 11:54pm

قصور پولیس کا نیا کارنامہ سامنے آگیا، مرحوم شحص پر بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔

پنجاب کے ضلع قصور کے تھانہ کھڈیاں کی پولیس نے مرحوم شہری کے گھر پر دھاوا بول دیا، پولیس اہلکاروں نے عدت میں بیٹھی خاتون کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔

لاہور پولیس: سب انسپکٹر کا پیشی پر آئے ملزمان پر تشدد، مقدمہ درج

اہل محلہ نے بتایا کہ پولیس کے سب انسپکٹر آصف نے نشے میں دھت ہو کر عدت میں بیٹھی بیوہ خاتون سے بدتمیزی کی۔

لاہور پولیس: سب انسپکٹر کا پیشی پر آئے ملزمان پر تشدد، مقدمہ درج

مرحوم شخص کے یتیم بچے نے کہا کہ بجلی کے بل کا مسئلہ حل ہوچکا ہے، اس کے باوجود پولیس کی جانب سے چھاپہ مارا گیا، پولیس حکام معاملے کا فوری نوٹس لیں۔

Punjab police

IG Punjab Usman Anwar

punajab