Aaj News

جمعرات, مارچ 13, 2025  
12 Ramadan 1446  

ملائیکہ اروڑا سے علیحدگی: ارجن کپور نے شادی کا اشارہ دے دیا

جب وقت آئے گا تو آپ سب کو بتاؤں گا، بالی ووڈ اداکار
اپ ڈیٹ 02 فروری 2025 11:26pm

معروف بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑا سے تعلقات ختم ہونے کے بعد اپنی شادی کے بارے میں اشارہ دے دیا ہے۔

نوجوان اداکار ارجن کپور ان دنوں اپنی فلم ’’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، اس دوران انھوں نے میڈیا کو اپنی شادی کے منصوبے کے بارے میں بتایا۔

فلم ’’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘‘ کی پروموشن کے دوران بالی ووڈ اداکار سے ان کی شادی سے متعلق سوال کیا گیا تھا، جس کے جواب میں ارجن نے کہا کہ جب وقت آئے گا تو آپ سب کو بتاؤں گا۔

سپرہٹ فلمیں دینے والے بھارتی اداکار نے کہا کہ جب شادی کا وقت آئے گا تو وہ اس خبر کو مداحوں کے ساتھ ضرور شیئر کرنا پسند کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کافی باتیں کی ہیں، لیکن آج ہم صرف فلم کی بات کریں گے، کیونکہ یہ فلم کے جشن کا وقت ہے۔

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور، راکول پریت سنگھ اور بھومی پڈنیکر اپنی نئی رومانٹک کامیڈی فلم ’’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، فلم کی ریلیز سے قبل تینوں اداکار فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی اسمارٹ فلمی ہیرو ارجن کپور نے اداکارہ ملائیکہ اروڑا سے اپنے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Bollywood actress

Bollywood

ٰIndia

Bollywood superstar

show biz

Bollywood Movies