Aaj News

جمعرات, مارچ 13, 2025  
12 Ramadan 1446  

بے روزگاری میں ذہن کو ”شیطان کا گھر“ بننے سے کیسے بچایا جائے؟

ماہرین بے روزگاری کے دوران زیادہ سے زیادہ کتابیں پڑھنے کا مشورہ دیتے ہیں
اپ ڈیٹ 02 فروری 2025 11:16pm

بے روز گاری کی حالت میں جسم کی اوپری منزل میں پڑی سب سے اہم شے کو ”شیطان کا گھر“ کہا گیا ہے، اس وقت وہاں جانے کیا کچھ چل رہا ہوتا ہے، ایسا ہوتا تو ویسا ہوتا، ویسا ہو جائے تو ایسے ہو جائے اور یہی وہ وقت ہوتا ہے جب مایوسی اور منفی پن پر پھیلانے لگتے ہیں۔

عربی میگزین میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں ایسے کچھ نکات بتائے گئے ہیں، اس لیے اگر آپ بھی بے روزگاری سے گزر رہے ہیں تو ان کو پڑھیے، کیونکہ اس دوران کافی کچھ ایسا حاصل ہو سکتا جو آپ کو اچھی ملازمت دلوانے معاون ثابت ہوں گے۔

نفسیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ بے روزگاری کا عرصہ پیشہ ورانہ نیٹ ورک کو بڑھانے کا اہم موقع ہوتا ہے۔ ویسے تو لوگ اس جائے ملازمت کے لیے زیادہ اچھے جذبات نہیں رکھتے جہاں سے جانا پڑا ہو یا نکال دیا گیا ہو، تاہم اس نیٹ ورک کا آغاز اسی نکتے سے ہوتا ہے کہ اپنے سابقہ کولیگز کا پتہ لگائیں۔

بیروزگاری ایک سنگین مسئلہ

اس کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اہم ذریعہ ہیں، سوچیے کچھ کوئی ایسا شخص جو برسوں تک آپ کے ساتھ کام کرتا رہا، آپ کی اس کے ساتھ بھلے اچھی علیک سلیک نہ بھی ہو تو اس سے رابطہ رکھیں۔ عین ممکن ہے کہ وہ کسی اور کمپنی میں اچھے عہدے پر چلا گیا ہو اور آپ جیسے ہی بندے کی ہی تلاش ہو۔

ڈیجیٹل مواصلات کی طاقت

اسے کسی طور نظرانداز مت کریں۔ کہیں بھی آپ کے شعبے سے متعلق بحث ہو رہی ہو تو اس میں حصہ لیں۔ ہو سکتا ہے کسی موقع پر وہ آپ کو غیراہم اور فضول سی بھی لگے تو بھی اس میں اپنی موجودگی کا احساس دلائیں کیونکہ یہی گفتگو دروازے کھول سکتی ہے۔ یہیں پر کوئی اہم عہدیدار ہو سکتا ہے۔ اس لیے بیروزگاری جتنا بھی طویل ہو جائے ڈیجیٹل کمیونیکیشن سے خود کو الگ کبھی نہ کریں۔

سی وی کا جائزہ لیں

اگرچہ پرانے سی وی نے آپ کو پچھلی ملازمت دلائی تھی تاہم ضروری نہیں کہ وہ اب کے تقاضوں کے بھی مطابق ہو۔ اس لیے اس کا جائزہ لیں، نئے سٹائل کا سی وی بنانے کے لیے آن لائن مدد بھی حاصل کی جا سکتی ہے اسی طرح بے روزگاری کے دنوں میں آپ نے جتنی بھی سرگرمیوں میں حصہ لیا، نئے کام سیکھے ان کو بھی اس کا حصہ بنائیں۔

آن لائن کام

اگر آپ کے پاس عام نوکری نہیں ہے تو اپنی فیلڈ کے مطابق آن لائن کام کر سکتے ہیں جو آپ کو اتنے پیسے تو نہیں دے گا جتنے عام ملامت میں ملتے ہیں تاہم کسی حد تک گزارہ ہو سکتا ہے۔ اس سے آپ کے نئے لوگوں کے ساتھ تعلقات بنیں گے، اسکلز میں بہتری آئے گی اور یہیں سے نئی ملازمت کی راہ بھی کھل سکتی ہے۔

اپنا جائزہ لیں

ملازمت کی تلاش ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے اور دباؤ کا باعث بھی بنتا ہے جس سے صحت کے ساتھ ساتھ آگے جانے کی لگن اور جستجو بھی متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ تلاش میں ان چیزوں

غیرمعمولی ترقی کے باوجود بھارت میں بے روزگاری اور غربت بے قابو

سے دوچار ہونے سے بچنے کے لیے اپنا جائزہ بھی لیتے رہیں اور ہفتے میں ایک بار وقفہ لے کر خود کو ری چارج کریں۔

کتابیں پڑھیں

ملازمت کے دنوں میں کتابیں پڑھنے کے لیے زیادہ وقت نہیں ملتا اس لیے زیادہ سے زیادہ کتابیں پڑھیں۔ اس وقت چونکہ مالی معاملات بھی بہتر نہیں ہوتے اس لیے ضروری نہیں کتابیں خریدی جائیں بلکہ لائبریریوں سے کرائے پر بھی حاصل کی جا سکتی ہیں اور دوستوں سے بھی لی جا سکتی ہیں۔

یاد رکھیے کتابیں آپ کی علمی صلاحیتوں کو بڑھاتی ہیں اور اگر اپنے پیشہ امور سے متعلق نئی کتابیں پڑھی جائیں تو ان سے نئی ملازمت کی تلاش میں مدد بھی مل سکتی ہے۔

unemployment?

'devil's house'

How to save the mind