سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے شامی صدر احمد الشرع کی ملاقات
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے ملاقات کی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق احمد الشرع اپنے پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔
قبل ازیں شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق منصب سنبھالنے کے بعد صدر نے اپنے پہلے غیرملکی دورے کے لیے سعودی عرب کا انتخاب کیا۔
شام: نئی قیادت کی جانب سے آئین منسوخ، احمد الشرع عبوری صدر مقرر
شامی صدر احمد الشرع سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کےفروغ اور باہمی تعاون کے لیے دورہ کر رہے ہیں۔
شام کے ایوان صدر کی طرف سے ایکس پر پوسٹ کی گئی تصویر میں الشرع اور ان کے وزیر خارجہ کو سعودی عرب جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
قبل ازیں شام کے عبوری صدر احمد الشرع گزشتہ سال بشار الاسد حکومت کے خاتمے پر برسراقتدار آنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر آج صبح سعودی عرب پہنچ تھے ۔
شام: جنگی جرائم میں ملوث افسران کی معلومات فراہم کرنے پر انعامات کا اعلان
سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل الاخباریہ کی جانب سے جاری تصاویر کے مطابق سعودی حکام نے شام کے عبوری سربراہ احمد الشرع اور ان کے وزیر خارجہ اسد الشیبانی کا استقبال کیا۔
احمد الشرع کو بدھ کے روز شام کا عبوری صدر نامزد کیا گیا تھا، ان کی جماعت ہئیت تحریر الشام دسمبر میں بشار الاسد کا تختہ الٹنے والی اپوزیشن فورسز کی قیادت کرہی تھی۔
سعودی عرب کے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سب سے پہلے الشرع کو ان کی سرکاری تقرری پر مبارکباد دی تھی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے شام کے استحکام اور خود مختاری کے لیے اول روز سے واضح موقف اختیار کر رکھا ہے جبکہ شام کی نئی انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عوام کی امداد کر رہا ہے۔
Comments are closed on this story.